گذشتہ ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگاہو گیا تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی

ہفتہ 12 جون 2021 20:14

گذشتہ ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگاہو گیا ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2021ء) گذشتہ ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگاہو گیا تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی ۔

(جاری ہے)

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق زیر تبصرہ مدت کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر 10پیسے بڑح گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید155.60روپے سے بڑھ کر155.70روپے اور قیمت فروخت155.70روپے سے بڑ ھ کر 155.80روپے ہو گئی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 155.60روپے اور قیمت فروخت155.90روپے پر بدستور برقرار رہی ۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران یورو کی قدر میں2.5روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے یورو کی قیمت خرید 188.50روپے سے گھٹ کر187.50روپے اور قیمت فروخت191.50روپے سے گھٹ کر189روپے پر آ گئی جبکہ1روپے کی کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید219روپے سے کم ہو کر218.50روپے اور قیمت فروخت221روپے سے کم ہو کر220روپے پر آ گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں استحکام رہا جبکہ یورو کی قدر میں50پیسے اور برطانوی پونڈ کی قدر میں1روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :