وزیراعلیٰ عثمان بزدارکی زیرصدارت پنجاب کابینہ کااجلاس (آج ) ہوگا،بجٹ 2021-22 کی تجاویز کی منظوری دی جائیگی

اتوار 13 جون 2021 18:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2021ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیرصدارت صوبائی کابینہ کاخصوصی اجلاس آج بروز ( پیر ) کو ہوگا۔ اجلاس میںنئے مالی سال 2021-22کے بجٹ کی تجاویز کی منظوری دی جائے گی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ضمنی بجٹ مالی سال2020-21 کی منظوری دی جائے گی۔کابینہ مالی سال 2020-21 کے بجٹ کے نظرثانی شدہ تخمینہ جات کی بھی منظوری دے گی۔اجلاس میں صوبائی وزراء، مشیران، معاونین خصوصی، چیف سیکرٹری اور متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز شرکت کریںگے۔