
جمشیدکوارٹر پولیس نے 300سے زائد موٹر سائیکل چھیننے والے شانی لفٹر گینگ کے پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا
پولیس کا مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران39ملزمان کو گرفتارکرکے اسلحہ منشیات ،چوری شدہ موٹرسائیکلیں،انڈین گٹکا،چھالیہ ودیگرسامان برآمد کرنے کا دعویٰ
پیر 14 جون 2021 11:25
(جاری ہے)
گرفتار ملزمان کی نشاندھی پر10 موٹر سائیکلیں پولیس نے قبضے میں کرلیں۔پولیس کے مطابق موٹر سائیکلیں ملزمان نے مختلف علاقوں سے چوری کی تھیں۔گارڈن پولیس نے دوران پیٹرولنگ نان کسٹم تھان کی اسمگلنگ کرنے والے ملزم شاہ ولد سیدروہان شاہ کو گرفتار کر کے نان کسٹمز65 تھان برآمد کرلیے۔
چاکیواڑہ، نیپئر،کلاکوٹ اور نبی بخش پولیس نے 8 اسٹریٹ کریمنل موٹرسائیکل لفٹر اور منشیات فروش ذوالفقار ولد محمد اسلم اور عثمان ولد پیر دین،عدیل عرف بابا جلالی ولد لال محمد،ر محمد یونس ولد پیر محمد ،فہیم خان ولد نعیم خان،جمشید ولد محمد اکبر،قمر احمد ولد محمد قاسم اور معین الدین ولد آرو میاںکو گرفتار کرلیا۔شریف آبادپولیس نے دو اسٹریٹ کریمنل محمد عمران حسین ولد بنے خان اور فضل خالق ولد میر اعظم کو،پاپوشنگر پولیس نے گٹکاماوا فرو ش مجتبیٰ علی ولد تجمل اسلام کو، سمن آباد پولیس نے رکشہ چور طارق حسن ولد محمد علی حسن کو گرفتار کرکے 24 گھنٹوں کے اندر مسروقہ رکشہ برآمد کر لیا۔ملیر سٹی پولیس نے غریب آبادسے منشیات فروش شاہنواز اور ذری خان کو گرفتار کرلیا۔رضویہ سوسائٹی پولیس نے علاقہ مکینوں کی مدد سے بدنامہ زمانہ منشیات فروش زاہد عرف موچی کے بیٹے اسامہ کو گرفتار کر کرکے مقدمہ درج کرلیا۔بلدیہ ٹائون پولیس نے ایک ملزم عدنان کو گرفتارکرکے اسلحہ اور مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کرلی۔ لانڈھی پولیس 2 ملزمان محمد نعمان اور محمد ساجد کو گرفتارکرکے کار سے 180 گلو گرام چھالیہ، گٹکااور مین پوری برآمد کرلی۔مبینہ ٹاو ن پولیس نے گاڑیوں سے پینل چوری کرنے والے گروہ کے ایک کارندے موسی کو گرفتارکرکے ایک موٹرسائیکل برآمد کرلیمزید قومی خبریں
-
صدرپاکستان آصف علی زرداری کی70 ویں سالگرہ26جولائی کو منائی جائیگی
-
تین نوجوان لڑکیوں کا اغواء، گھر پر اکیلی نئی نویلی بہو کی آبرو ریزی ،مقدمات درج، ایک لڑکی بازیاب چار ملز م گرفتار
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ایم پی اے فرزانہ شیرین کی ملاقات ، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا
-
سپیکر قومی اسمبلی کا پاک افغان بارڈر پر بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
-
10 جولائی ملک بھر میں شدید بارشوں اور سیلاب کا الرٹ جاری
-
کراچی کے جن علاقوں میں زلزلے آئے ہیں وہاں کئی بورنگ کرکے زیر زمین پانی کا استعمال بہت بڑھ گیا ہے، ماہرین
-
اسٹیٹ بینک کے ذخائر آئی ایم ایف ہدف سے زائد ہو گئے
-
نشے کے عادی افراد کیلئے رہائشی جگہ تعمیر کروانا چاہتا ہوں، مرتضیٰ وہاب
-
دنیا میں اسلامی ممالک کو عدم استحکام کا شکار کرنے کی کوشش کی جارہی ‘ گورنر پنجاب
-
امریکی شہری سے پولیس اہلکاروں کی جانب سے 80 ہزار ڈالر رشوت وصولی ، بڑا انکشاف سامنے آگیا
-
نمبر پلیٹس کی تبدیلی یا عوام کی تذلیل عوام کا غصہ عروج پر ، شہری حقوق کمیٹی حکومت پر برس پڑی
-
سستی بجلی کی فراہمی میں ایس ٹی ڈی سی کا کلیدی کردار ہے، وزیرتوانائی سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.