جی سیون کی جانب سے ہانگ کانگ معاملے پر تنقید، چین برہم

جی سیون ممالک چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت اور سیاسی دھوکا دہی سے باز رہیں،چینی سفارتخانہ

پیر 14 جون 2021 12:49

جی سیون کی جانب سے ہانگ کانگ معاملے پر تنقید، چین برہم
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2021ء) چین نے پیر کے روز الزام عائد کیا ہے کہ جی سیون کے ممالک سیاسی دھوکا دہی میں ملوث ہیں۔ اس سے قبل جی سیون نے سینکیانگ اور ہانگ کانگ میں انسانی حقوق کے معاملے میں بیجنگ حکومت کے کردار پر تنقید کی تھی۔

(جاری ہے)

برطانوی میڈیا کے مطابق انگلینڈ میں منعقدہ تین روزہ جی سیون اجلاس میں امریکی صدر جو بائیڈن نے چین سے کہا تھا کہ وہ انسانی حقوق کے معاملے میں بین الاقوامی اقدار کی پاسداری کرے۔

لندن میں قائم چینی سفارت خانے کی جانب سے پیر کو جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ جی سیون ممالک چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت اور سیاسی دھوکا دہی سے باز رہیں۔ واضح رہے کہ انسانی حقوق کے اداروں کا کہنا ہے کہ بیجنگ حکومت مغربی صوبے سینکیانگ میں ایغور نسل مسلمانوں سے متعلق انسانی حقوق کی شدید نوعیت کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے۔

متعلقہ عنوان :