فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو ڈاکو گرفتار

پیر 14 جون 2021 14:19

فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو ڈاکو گرفتار
چاغی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جون2021ء) چاغی لیویز فورس نے فائرنگ کے  تبادلے کے بعد دو ڈاکوؤں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

  لیویز حکام کے مطابق تحصیلدار دالبندین اکبر مزارزئی کی قیادت میں یہ کارروائی دالبندین کے نواحی علاقے میں کی گئی جہاں تعاقب کرنے پر ڈاکوؤں نے لیویز فورس کے کوئیک رسپانس ٹیم پر فائرنگ کھول دی جس کی وجہ سے گشتی گاڑی کو متعدد گولیاں لگیں تاہم لیویز اہلکار معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔

  لیویز فورس کی جانب سے جوابی فائرنگ کے بعد جب ڈاکو فرار ہونے لگے تو انہیں  قریب ہی ایک پہاڑی علاقے میں گھیر کر گرفتار کرلیا گیا۔  زیر حراست ڈاکوؤں کو دالبندین لیویز تھانہ منتقل کرکے تفتیش کا عمل شروع کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :