نئی دہلی میں پابندیوں میں مزید نرمی کردی گئی،تھائی لینڈ میں وباپھیلانے لگی

برطانیہ میں کورونا وائرس کی بھارتی ڈیلٹا ویرنٹ کا پھیلاو جاری،لندن میں پابندیاں جلدہٹانے کا فیصلہ

پیر 14 جون 2021 16:05

نئی دہلی میں پابندیوں میں مزید نرمی کردی گئی،تھائی لینڈ میں وباپھیلانے ..
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2021ء) نئی دہلی میںپابندیوں میں مزید نرمی کردی گئی جس میں مارکٹیں ،ریسٹورنٹس اور سیلون کھول دیئے گئے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہریانہ میں لاک ڈاون میں21 جون تک توسیع کردی گئی۔

(جاری ہے)

دوسری جانب برطانیہ میں کورونا وائرس کی بھارتی ڈیلٹا ویرنٹ کا پھیلاو جاری ہے جبکہ بورس جانسن کی جانب سے کورونا پابندیاں ہٹانے کے فیصلے میں تاخیر کا اعلان متوقع ہے۔خبرایجنسی کے مطابق تھائی لینڈ کی فیکٹریوں میں کورونا وائرس کی وبا پھیل گئی ہے۔تھائی لینڈ کے 11 صوبوں کی 130 فیکٹریوں میں کورونا کے 7100 سے زائد کیس رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ وبا کے پھیلاو پر ملک کے ایکسپورٹ سیکٹر کو خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔