پولیس بلڈ ڈونیشن کیمپ پولیس لائن ٹوبہ میں ورلڈ بلڈ ڈونر ڈے کے موقع پرپولیس افسران وملازمین کی جا نب سے تھیلیسیمیا،کینسر اور ہیمو فیلیا کے مریضوں کے لیے خون کے عطیات

انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب جناب انعام غنی کے حکم اورڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا عمر فاروق کی خصوصی ہدایت پر ڈسٹرکٹ پولیس لائن ٹوبہ میں خون کے عطیات کے عالمی دن کے موقع پر تھیلیسیمیا،کینسر اور ہیموفیلیا کے مریضوں کے لیے خون کے عطیات جمع کرنے کے لیے سندس فاؤنڈیشن کی جانب سے کیمپ لگایا گیا

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر پیر 14 جون 2021 17:41

پولیس بلڈ ڈونیشن کیمپ پولیس لائن ٹوبہ میں ورلڈ بلڈ ڈونر ڈے کے موقع پرپولیس ..
ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 جون 2021ء) پولیس بلڈ ڈونیشن کیمپ پولیس لائن ٹوبہ میں ورلڈ بلڈ ڈونر ڈے کے موقع پرپولیس افسران وملازمین کی جا نب سے تھیلیسیمیا،کینسر اور ہیمو فیلیا کے مریضوں کے لیے خون کے عطیات، انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب جناب انعام غنی کے حکم اورڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا عمر فاروق کی خصوصی ہدایت پر ڈسٹرکٹ پولیس لائن ٹوبہ میں خون کے عطیات کے عالمی دن کے موقع پر تھیلیسیمیا،کینسر اور ہیموفیلیا کے مریضوں کے لیے خون کے عطیات جمع کرنے کے لیے سندس فاؤنڈیشن کی جانب سے کیمپ لگایا گیا۔

ڈی پی او ٹوبہ رانا عمر فاروق نے ضلع بھر کے افسران و ملازمان پو لیس کو اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے پر خراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پر ڈی پی او ٹوبہ رانا عمر فاروق نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب نے مل کر تھیلیسیمیا،ہیموفیلیا اور کینسرکے مریضوں کے لیے خون کے عطیات جمع کرنے کے لیے جاری مہم میں بھرپور حصہ لینا ہے انہوں نے جوانوں اور افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب بڑھ چڑھ کر خون کے عطیات دیں تا کہ آپ کا دیا گیا خون کسی کی جان بچانے کے کام آ سکے کیونکہ حدیث پاک کا مفہوم ہے کہ جس کسی نے ایک انسان کی جان بچائی گویا اس نے پوری انسانیت کی جان بچائی۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ آج ورلڈ بلڈ ڈونر ڈے کے موقع پر انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب جناب انعام غنی کا ایک احسن اقدام ہے کہ پنجاب کے تمام اضلاع میں افسران و جوانوں کی طرف سیخون کے عطیات دیے جا رہے ہیں یہ خون ایسے مستحق مریضوں کو لگایا جائے گا جن کو ایمر جنسی میں اس کی اشد ضرورت ہو گی پنجاب پولیس کی اس روایت کو آنے والے سالوں میں بھی جاری و ساری رکھا جائے گا۔

اس موقع پر سندس فاؤنڈیشن کے بلڈ ڈونیٹ سروسز انچارج عبد الرحمٰن نے افسران و ملازمان کو آگاہی دیتے ہوئے بتایا کہ کینسر،ہیموفیلیا اور تھیلیسیمیا کے مریضوں کو خون کی بہت اشد ضرورت ہوتی ہے ان مریضوں کو ایک ماہ میں تقریباٌ4بار خون لگانا پڑتا ہے۔اس موقع پر افسران اورجوانوں کی کثیر تعدار نے خون کے عطیات دیے انہوں نے افسران و ملازمان پولیس کی طرف سے دل کھول کر خون کے عطیات دینے پر آئی جی صاحب پنجاب اور ڈسٹرکٹ پولیس ٹوبہ ٹیک سنگھ کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر ڈی ایس پی لیگل عبد الصبور،لائن آفیسر محمد امجد ایس آئی،پی آر او محمد عطاء اللہ،او ایس آئی بابر نثار سمیت افسران و ملازمان کی بڑی تعدار موجود تھی۔

متعلقہ عنوان :