وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری کی ملاقات، صحافی کالونی کے مسائل سے آگاہ کیا

پیر 14 جون 2021 20:36

وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری کی ملاقات، ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2021ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے آج لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری نے ملاقات کی۔ ارشد انصاری نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو صحافی کالونی کے مسائل سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مسائل جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ ارشد انصاری نے مسائل کے حل کے لئے ذاتی دلچسپی لینے پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا شکریہ ادا کیا۔ سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان اور معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان بھی اس موقع پر موجود تھیں۔