کوئٹہ، بر قی لائنوں کی مرمت ، مختلف علاقوں کو بجلی کی سپلائی معطل رہے گی ، کیسکو

پیر 14 جون 2021 21:45

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2021ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلامیہ کے مطابق برقی تنصیبات اور لائنوںپر ضروری مرمت کے کاموںکے سلسلے میں 15جون کوسریاب گرڈاسٹیشن کے اولڈلیاقت بازارفیڈرسے صبح11بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی بندرہے گی نیز اسی روز گوادر، گوادرانڈسٹریل، پسنی اورماڑہ گرڈاسٹیشنز سے صبح9بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی بندہوگی ۔

(جاری ہے)

اسی طرح 16جون کومری آبادگرڈاسٹیشن کے لیاقت بازارایکسپریس فیڈرسے صبح11بجے سے دوپہر2بجے تک جبکہ اسی گرڈکے مری آباد اور سید آباد فیڈر سے دن ایک بجے سے شام چاربجے تک بجلی بندرہے گی نیز اُسی روزگوادر،گوادرانڈسٹریل اسٹیٹ گرڈاسٹیشنز سے صبح9بجے سے دوپہر2بجے تک۔کھڈکوچہ گرڈسے صبح11بجے سے 3بجے سہ پہرتک جبکہ دالبندین اورچاغی گرڈاسٹیشنز صبح8بجے سے 12بجے دن تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔