راولپنڈی، اے این پی رہنما زاہد خان کے گھر 10 ماہ میں چوتھی بار چوری کی واردات

پیر 14 جون 2021 22:35

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جون2021ء) راولپنڈی میں عوامی نیشنل پارٹی کے رہ نما زاہد خان کے گھر ایک بار پھر چوری کی واردات ہوئی ہے۔زاہد خان کا کہنا ہیکہ یہ پچھلے 10 ماہ میں ان کے گھر چوتھی بار چوری کی واردات ہوئی ہے، رہائش گاہ مہمانوں کیلیے مخصوص رکھی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق اے این پی رہنما کا کہنا ہیکہ 2 روز پہلے میرے گھرسے 2 اے سی چوری ہوئے تھے، اس سے پہلے بھی چور مختلف سامان چوری کرکے لے گئے تھے،چوروں نے رکھوالی کے لیے رکھے گئے کتے کو بھی مار دیا تھا۔ان کا کہنا ہیکہ تھانہ ویسٹرج میں ہر بار رپورٹ درج کرائی مگرچورنہ پکڑے گئے۔

متعلقہ عنوان :