پاکستان نے افرادی قوت باہر بھیجنے میں بھارت، بنگلہ دیش کو پیچھے چھوڑ دیا
دنیا کے 50 مختلف ممالک میں ایک کروڑ 14 لاکھ سے زائد پاکستانی روزگار کی غرض سے مقیم ہیں، سروے پاکستان میں مسلسل 12 ویں مہینے ترسیلات زر میں اضافہ ہوا ،مئی 2021 میں اس مد میں 2 ارب ڈالر کا اضافہ
پیر 14 جون 2021 23:21
(جاری ہے)
پاکستان کے معاشی سروے کے مطابق دنیا کے 50 مختلف ممالک میں ایک کروڑ 14 لاکھ سے زائد پاکستانی روزگار کی غرض سے مقیم ہیں۔سروے میں کہا گیا تھا کہ روزگار کے لیے اکثر پاکستانی خلیجی تعاون کونسل منتقل ہوئے ہیں اور ان کی تعداد 96 فیصد ہے، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں سب سے زیادہ پاکستانی موجود ہیں۔
کووڈ-19 وبا کی وجہ سے 2020 میں روزگار کے لیے باہر جانے کی شرح میں واضح کمی دیکھی گئی، جس میں خلیجی تعاون کونسل کے رکن ممالک بھی شامل ہیں۔سروے کے مطابق سعودی عرب پاکستانی افراد قوت کا مرکز سعودی عرب ہے جہاں 60 فیصد سے زیادہ پاکستانی برسر روزگار ہیں، متحدہ عرب امارات میں 24 فیصد اور عمان میں 4.6 فیصد پاکستانی موجود ہیں۔معاشی سروے میں کہا گیا تھا کہ وزارت سمندر پاکستانی دنیا بھر میں پاکستان کے شہریوں کو روزگارکے نئے مواقع پیدا کرتے ہوئے بیرون ملک بھیجنے میں تیزی لا رہی ہے۔دوسری جانب سے پاکستان میں مسلسل 12 ویں مہینے ترسیلات زر میں اضافہ ہوا اورمئی 2021 میں اس مد میں 2 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور حکومت دونوں بیرون ملک پاکستانیوں کو قانونی طریقوں سے ترسیلات کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں اور کورونا وبا کے دوران بیرون ملک برسرروزگار افراد کے ترسیلات کا ریکارڈ بن گیا۔ترسیلات زر کے حوالے سے اسٹیٹ بینک نے کہا تھا کہ مئی 2021 مین 2.5 ارب ڈالر موصول ہوئے جو گزشتہ برس اسی مہینے کے مقابلے میں 33.5 فیصد زیادہ ہے۔بیان کے مطابق یہ اعداد وشمار مالی سال 2020-21 کے جولائی سے اپریل کے دوران ماہانہ 2.4 ارب ڈالر سے بھی زیادہ ہے۔کہا گیا تھا کہ مالی سال 2021 میں ترسیلات زر کا بڑا حصہ سعودی عرب سے 7 ارب ڈالر، متحدہ عرب امارات سے 5.6 ارب ڈالر، برطانیہ سے 3.7 ارب ڈالر اور امریکا سے 2.5 ارب ڈالر شامل ہے۔مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.