چوری کی وارداتیں،اوباش نے چودہ سالہ بچے کو بدفعلی کا نشانہ بناڈالا،شراب کشید کی چالو بھٹی پکڑ ی گئی تین شراب فروش گرفتار شراب برآمد مقدمات درج

منگل 15 جون 2021 11:40

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2021ء) چوری کی وارداتیں،اوباش نے چودہ سالہ بچے کو بدفعلی کا نشانہ بناڈالا،شراب کشید کی چالو بھٹی پکڑ ی گئی تین شراب فروش گرفتار شراب برآمد مقدمات درج تفصیل کے مطابق چک نمبر679گ ب کے رہائشی محمد پرویز اختر ولد چراغ دین ایک عدد بکرا مالیت20 ہزارروپے دوبکریاں مالیت 70ہزار روپے گھر کے باہر سے نامعلوم مویشی چور چوری کرکے لے گئے پولیس نے نامعلوم مویشی چوروں کی تلاش شروع کردی مائی صفوراں میں اعجاز نامی شخص کے گھر دو نامعلوم خواتین صفائی کے بہانے داخل ہوکر گھر سے طلائی زیورات نقدی چوری کرکے لے فرارہوگئی پولیس نے اطلاع پاکر نامعلوم خواتین کی تلاش شروع کردی فارمیسی کے کائونٹر سے نقدی چوری کرنے والے کے خلاف مقدمہ درج تفصیل کے مطابق محمد ثقلین کی ملکیت فارمیسی کے کائونٹر سے فیضان نامی شخص نے نقدی 14ہزار روپے چوری کرلیے تھانہ سٹی پولیس نے نے زیر دفعہ 380ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا نہری پانی چوری کرنے پر مقدمہ درج تفصیل کے مطابق چک نمبر700/42گ ب کے رہائشی ظفر اقبال کی زمین کا نہری پانی کامران وغیرہ نے چوری کرکے اپنی زمین کو لگالیا تھانہ صدر پولیس نے زیر دفعہ 430 ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا اوباش نے چودہ سالہ بچے کو بدفعلی کا نشانہ بناڈالا مقدمہ درج چک نمبر664/5گ ب کے رہائشی چودہ سالہ اویس کو صفدر علی نے زبردستی بدفعلی کا نشانہ بناڈالا اور فرار ہوگیا متاثرہ بچے کی والدہ پروین بی بی کی درخواست پر تھانہ صدر پولیس نے زیر دفعہ 377ت پ کے تحت مقدمہ درج کریا شراب کشید کی چالو بھٹی پکڑ ی گئی تین شراب فروش گرفتار شراب برآمد مقدمات درج تفصیل کے مطابق موضع کوہل میں اخترخان نے اپنے احاطہ میں شراب کشید کی چالو بھٹی لگاکر شراب کشید کررہاتھاکہ مخبر کی اطلاع پروسیم اسلم سب انسپکٹر نے چھاپہ مارکر سامان چالو بھٹی شراب کشید تیار 30لٹر اور خام لاہن برآمد کرکے زیر دفعہ 3/4شراب ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا کاشف مشتاق اے ایس آئی نے دوران گشت چک نمبر703گ ب میں شراب فروش شان ولد بہادر کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے شراب گیلن جس میں 30لٹر شراب برآمد کرکے شراب ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا جبکہ وسیم اسلم سب انسپکٹر نے شراب فروش سلطان کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے شراب گیلن جس میں 30لٹر شراب برآمد کرکے شراب ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا

متعلقہ عنوان :