دنیا میں کورونا وائرس کیسز 17 کروڑ 70 لاکھ سے تجاوز
موذی وائرس سے اموات 38 لاکھ 27 ہزار 858 ہو گئیں
منگل 15 جون 2021 15:19
(جاری ہے)
کورونا وائرس کے امریکا میں 52 لاکھ 83 ہزار 26 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 4 ہزار 403 کی حالت تشویش ناک ہے ،2 کروڑ 84 لاکھ 36 ہزار 981 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔
1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس وائرس سے 3 لاکھ 77 ہزار 61 ہلاکتیں ہو چکی ہیں ،س سے متاثرہ 2 کروڑ 95 لاکھ 70 ہزار 881 مریض سامنے آچکے ہیں۔کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے تاہم یہ اموات کے حوالے سے فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس جان لیوا وائرس سے 4 لاکھ 88 ہزار 404 ہلاکتیں ہو چکی ہیں ،س کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 74 لاکھ 54 ہزار 861 ہو گئی۔فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 1 لاکھ 10 ہزار 454 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 57 لاکھ 41 ہزار 354 رپورٹ ہوئے ہیں۔ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 48 ہزار 795 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کیسز 53 لاکھ 36 ہزار 73 ہو چکے ہیں۔کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 1 لاکھ 26 ہزار 801 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 52 لاکھ 22 ہزار 408 ہو چکی ہے۔برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 27 ہزار 907 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 45 لاکھ 73 ہزار 419 ہو چکی ہے۔اٹلی میں کورونا وائرس سے کٴْل اموات کی تعداد 1 لاکھ 27 ہزار 38 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 42 لاکھ 45 ہزار 779 ہو گئے۔ارجنٹینا میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 86 ہزار 29 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 41 لاکھ 45 ہزار 482 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔کولمبیا اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے جہاں کورونا وائرس 96 ہزار 366 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس موذی وباء کے 37 لاکھ 77 ہزار 600 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔سعودی عرب اسی فہرست میں 44 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 7 ہزار 590 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں کورونا مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 66 ہزار 906 تک جا پہنچی ہے۔1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 99 نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 91 ہزار 471 ہو چکی ہے ،کٴْل ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 636 پر رکی ہوئی ہے۔سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں سے پاکستان میں کورونا وائرس کی ہلاکت خیزیوں کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 59 کورونا مریض انتقال کر گئے۔کورونا وائرس کی جاری تیسری لہر کے دوران پاکستان کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 29 ویں نمبر پر ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 838 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 59 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، مزید 1 ہزار 576 مریض شفایاب ہو گئے، مثبت کیسز آنے کی شرح ڈھائی فیصد سے بھی کم ہو گئی۔ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 21 ہزار 782 ہو گئی ہے، کٴْل کورونا مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 43 ہزار 27 ہو چکی ہے۔ملک بھر میںہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کٴْل 40 ہزار 929 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار 611 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، کٴْل 8 لاکھ 80 ہزار 316 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 35 ہزار 39 ٹیسٹ کیئے گئے، اب تک کٴْل 1 کروڑ 38 لاکھ 92 ہزار 289 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 لاکھ 89 ہزار 237 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کٴْل 1 کروڑ 10 لاکھ 5 ہزار 787 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
جب آپ بہت زیادہ امیر ہوں تو پھر آپ لمبی لمبی باتیں بھی کرسکتے ہیں
-
لبنان میں رپورٹنگ کے دوران صحافی اسرائیلی حملے کی زد میں آگیا، ویڈیو وائرل
-
ایران جوہری مذاکرات دوسرے مرحلے میں ہوں گے، عباس عراقچی
-
ہنی مون پرخاندان کو ساتھ لے جانے پر دلہن نے دولہا سے طلاق مانگ لی
-
بھارت، دورانِ احتجاج کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی پر حملہ، متعدد تھپڑ مارے گئے
-
حماس کا امریکہ،ایران معاہدے کا خیر مقدم
-
بندش کے دوران امریکا نے تیل کی اسمگلنگ کیلئے ایرانی طریقہ اپنایا، برطانوی میڈیا
-
ایران نے ٹرمپ کو وائلن کی طرح بجایا ہے، سابق امریکی قومی سلامتی مشیر
-
آبنائے ہرمز کی بندش کے دوران امریکا نے تیل کی اسمگلنگ کیلئے ایرانی طریقہ اپنایا، رائٹرز
-
امریکا و ایران جوہری مذاکرات دوسرے مرحلے میں ہوں گے‘ عباس عراقچی
-
آئی ایم ایف کی طرف سے امریکا ایران جنگ بندی معاہدے کا خیر مقدم
-
ایران جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش کرے گا تو جہنم ڈھا دیں گے، ٹرمپ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.