مینگورہ گریویٹی واٹر سپلائی منصوبہ نہایت ہی اہم منصوبہ ہے،،،سید ظہیر الاسلام
منصوبے کی تکمیل سے مینگورہ کے باسیوں کے لئے پانی کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل ہوجائے گا،کمشنر ملاکنڈ ڈویژن
منگل 15 جون 2021 19:41
(جاری ہے)
اجلاس کی صدارت ڈویژنل کمشنر سید ظہیر الاسلام نے کی۔ اجلاس میں چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی، ایم پی اے عزیز اللہ گران، ایم پی اے سردار خان، ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان، اے سی بابوزئی شوزب عباس،اے سی چارباغ اقرار احمد وزیر، اے سی خوازہ خیلہ شکیل احمد، محکمہ دیہی ترقی کے آفیسرز اور دیگر حکام نے شرکت کی۔
محکمہ دیہی ترقی کی جانب سے اجلاس کو منصوبے پر پیش رفت و ڈیزائننگ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سید ظہیر الاسلام کا کہنا تھا کہ مینگورہ کی شہری آبادی عرصہ دراز سے پانی کی فراہمی کے حوالے سے مسائل کا شکار ہے، مقامی آبادی کے مسائل کو دیکھتے ہوئے مینگورہ گریویٹی واٹر سپلائی منصوبہ متعارف کرایا گیا جس کی ڈیزائننگ مکمل کرلی گئی ہے، ڈیزائننگ کے لئے تجربہ کار ماہرین کی خدمات حاصل کی گئی ہیں، ماہرین نے تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے منصوبے کے ڈیزائن مقامی حالات اور جدید تقاضوں کے ہم آہنگ کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ منصوبے سے منسلک مقامی آبادیوں کے ساتھ مشاورت کا سلسلہ بھی جاری ہے تاکہ ان کے آرا کو سامنے رکھتے ہوئے اتفاق سے آگے بڑھا جا سکے۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سید ظہیر الاسلام نے مقامی عوامی نمائندوں کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہنا تھا کہ عوامی نمائندوں نے منصوبے کے حوالے سے انتھک محنت کی ہے اور قلیل مدت میں منصوبے کے ڈیزائننگ اور دیگر امور نمٹانے میں بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سید ظہیر الاسلام کا کہنا تھا کہ مینگورہ گریویٹی واٹر سپلائی منصوبہ مینگورہ اور اردگرد کی آبادی کے لئے ایک تاریخی منصوبہ ثابت ہوگا جس سے علاقے میں پانی کے مسائل کا مکمل خاتمہ ہوگا۔مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کی دارلسکون ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام مدر ڈے تقریب میں شرکت
-
بلوچستان میں 100ڈیموں کی تعمیر کے منصوبے میں 2ارب 4کروڑ روپے کی بے قاعدگیوں کا انکشاف
-
چیئر پرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام روبینہ خالد سے بشارت بھٹی کی ملاقات،درپیش مسائل سے آگاہ کیا
-
پنجاب کی انڈسٹری کو سولر انرجی پر منتقل کریں گے،پیداواری لاگت کم ہوگی‘چوہدری شافع حسین
-
شہبازشریف (ن)لیگ کے قائم مقام صدر نامزد
-
حکومت کاشتکاروں کی فلاح کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے،مریم اورنگزیب
-
فیصل آباد،دوسری شادی کرنے پر خالہ زاد بھائی نے مشتعل افراد کے ہمراہ اینٹوں کے وارکرکے خالہ زاد بہن کے شوہرکو مارڈالا
-
فیصل آباد ، دیوارکے تنازعہ پر مشتعل ملزمان نے اینٹ مارکر ہمسائے کوموت کے گھاٹ اتاردیا
-
اللہ تعالیٰ نے نوازشریف کو سرخرو کیا ، ایک بار پھر پارٹی صدارت کیلئے آ رہے ہیں:ن لیگ
-
تحریک انصاف کی تاریخ ہے وہ ہمیشہ انتشار پیدا کرتے ہیں:سعد رفیق
-
خواجہ سلمان رفیق کارینل ٹرانسپلانٹ کامیاب ہونے والے بچے منصور کی سالگرہ پرجناح ہسپتال کا دورہ
-
علی امین صرف ہوائی فائرنگ کر رہا ہے ،وفاق جیسے کہے گا ویساکرے گا: رانا ثنا اللہ خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.