پنجاب اسمبلی ختم نبوت کے الفاظ واضح طور پر لکھنے والا پاکستان کا پہلا ایوان بن گیا

بدھ 16 جون 2021 12:22

پنجاب اسمبلی ختم نبوت کے الفاظ واضح طور پر لکھنے والا پاکستان کا پہلا ..
ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2021ء) پنجاب اسمبلی ختم نبوت کے الفاظ واضح طور پر لکھنے والا پاکستان کا پہلا ایوان بن چکا ہے۔

(جاری ہے)

سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کی کرسی کے پیچھے نبی کریم ? کی ختم نبوت کے حوالے سے حدیث لکھی گئی ہے واضح طور پر لکھا گیا ’’اًنًا خًاتًمٴْ النًّبِیِّی?نً لًا نًبِیًّ بًع?دِی?‘‘۔ارکان اسمبلی نے 15 سال بعد تکمیل کو پہنچنے والے نئے ایوان کا سارا کریڈٹ چودھری پرویزالٰہی کو دے دیا۔عوامی سیاسی و مذہبی حلقوں نے سپیکر پنجاب اسمبلی کے اس اقدام کو سراہااورسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کو مبارکباد پیش کیں۔اس موقع پر پنجاب اسمبلی میں تلاوت قرآن مجید حمد و ثنائ اور درودوسلام کے نذرانے بھی پیش کیے گئے۔