فردوس عاشق کا چہرہ عورتوں والا اور مکا مردوں والا ہے،وسیم عباس

بدھ 16 جون 2021 19:05

فردوس عاشق کا چہرہ عورتوں والا اور مکا مردوں والا ہے،وسیم عباس
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2021ء) پاکستان کے سینئر اداکار وسیم عباس کا کہنا ہے کہ فردوس عاشق اعوان کا چہرہ عورتوں والا اور مکا مردوں والا ہے۔ اداکار وسیم عباس نے بیٹے علی عباس کے ہمراہ نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی اور دوران شو میزبان کے سوال پر وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کے حوالے سے دلچسپ گفتگو کی۔

(جاری ہے)

میزبان نے وسیم عباس کو ایک دلچسپ صورتحال پیش کرتے ہوئے ان سے سوال کیا کہ کشتی میں 3افراد بیٹھے ہیں ایک فردوس عاشق اعوان ، ایک جاوید چوہدری اور ایک وسیم عباس، لیکن کشتی میں اچانک ہی اعلان کیا جاتا ہے آپ 3افراد میں سے کسی ایک کو اترنا پڑے گا بصورت دیگر کشتی الٹ جائیگی۔وسیم عباس نے کہا کہ میں دعوے کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ فردوس صاحبہ ہم تینوں کو الٹادیں گی کیوں کہ ان کا چہرہ عورتوں والا اور مکا مردوں والا ہے۔