ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والی امریکی اداکارہ لیزا بینز ہلاک

بدھ 16 جون 2021 19:42

ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والی امریکی اداکارہ لیزا بینز ہلاک
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2021ء) امریکی فلم 'گون گرل' میں کردار ادا کرنے والی اداکارہ لیزا بینز نیویارک میں ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے کے 10 روز بعد انتقال کرگئیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق محکمہ پولیس کے ترجمان نے کہا کہ 65 سالہ لیزا بینز، جنہیں 4 جون کو سڑک پار کرتے ہوئے اسکوٹر یا موٹر سائیکل نے ٹکر ماری تھی، 14 جون بروز پیر کو مانٹ سنائی مارننگ سائیڈ ہسپتال میں انتقال کرگئیں۔

(جاری ہے)

لیزا بینز 2014 میں 'گون گرل'، 1988 میں ٹام کروز کے ساتھ 'کاک ٹیل' سمیت متعدد ٹی وی شوز اور فلموں کا حصہ بنی تھیں۔ٹی وی پر انہوں نے 'نیشول'،'میڈم سیکریٹری' اور 'این سی آئی ایس' میں اداکاری کی تھی۔انہوں نے باقاعدگی سے اسٹیج پر کام کیا، جس میں 1988 میں نیل سائمن کے پلے 'ریومرز'، 1998 میں میوزیکل 'ہائی سوسائٹی' اور 2010 میں نوول کاورڈ کے پلے 'پریزنٹ لافٹر' میں اداکاری کی تھی۔لیزا بینز کی موت پر ان کے دوستوں اور ساتھیوں نے دکھ کا اظہار کیا۔