پٹواریوں کی بھرتیوں میں ملوث ایک منظم گروہ کا سراغ لگا لیاگیا، 18افراد گرفتار

جمعرات 17 جون 2021 14:12

پٹواریوں کی بھرتیوں میں ملوث ایک منظم گروہ کا سراغ لگا لیاگیا، 18افراد ..
ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2021ء) ضلعی انتظامیہ نے محکمہ مال کے پٹواریوں کی بھرتیوں میں ملوث ایک منظم گروہ کا سراغ لگا کر گروہ کے 18افراد کو گرفتار کرلیا ہے ،ڈپٹی کمشنر ساہیوال بابر بشیر نے آج یہاں اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ 11، ملزموں کو تحصیل ساہیوال اور 7،ملزموں کو تحصیل چیچہ وطنی سے گرفتار کیا گیا ہے، ان ملزموں نے دھوکہ دہی سے اصل امیدواروں کی جگہ ٹائپنگ ٹیسٹ دیاتھا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ اس گروہ میں کوئی سرکاری اہلکار ملوث نہیں پایا گیا اور ملزمان کی نشاندہی بائیو میٹرک سسٹم کے ذریعے سے کی گئی ،انہو ںنے کہا پٹوار ٹیسٹ کی شفافیت کو ہر صورت ممکن بنایا جا رہا ہے اے سی ساہیوال میاں سرمد حسین اور اے سی چیچہ وطنی شاہد ندیم رانانے اس موقع پر بتایا کہ تحصیل ساہیوال کی 83نشستوں کے لئے 2152افراد نے ٹیسٹ دیا جن میں 190پاس ہوئے جبکہ تحصیل چیچہ وطنی کی60نشستوں کے لئے 68امیدار وار پاس ہوئے ،ڈپٹی کمشنر بابر بشیر نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز نے بھرتی کا فول پروف نظام وضع کیااور مافیا کو ذہین جونوانوں کا حق نہیں مارنے دیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :