قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تقریر حقائق کے برعکس ہے، وفاقی وزیراسد عمر

اپوزیشن لیڈر لنگرخانوں میں جاکر دیکھیں غریبوں کوعزت دی جاتی ہے،عمران خان جیسی عوامی خدمت کسی اور لیڈر نے نہیں کی،تین بار وفاق میں حکومت رہی میں ایک ہسپتال ایسا نہیں بنایا جہاں علاج کروا سکیں۔ قومی اسمبلی میں ردعمل

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 17 جون 2021 18:21

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تقریر حقائق کے برعکس ہے، وفاقی وزیراسد ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 جون2021ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تقریر حقائق کے برعکس ہے، اپوزیشن لیڈر لنگرخانوں میں جاکر دیکھیں غریبوں کوعزت دی جاتی ہے، عمران خان جیسی عوامی خدمت کسی اور لیڈر نے نہیں کی،تین بار وفاق میں حکومت رہی میں ایک ہسپتال ایسا نہیں بنایا جہاں علاج کروا سکیں۔

انہوں نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جو قوانین  بنائے گئے ہیں وہ آئین اور قانون کے تقاضے پورے کرتے ہیں، حکمرانوں کا کام ہوتا ہےکہ کمزور طبقے کا خیال کیا جائے۔ میں ایک ایسی پارٹی کا رکن ہوں جس کے لیڈر نے  غریب طبقے کی خدمت کی، اپوزیشن لیڈر کی تقریر حقائق کے برعکس تھی، وزیراعظم سیکریٹریٹ اور ہاوَس  کے اخراجات میں کمی کی گئی، اپوزیشن لیڈر کو اپنے ایوان کھڑے ہوکریہ بتانا پڑا کہ انہوں نے ڈینگی میں کیا کیا، بل گیٹس نے کہا پاکستان کہ کورونا سے متعلق پاکستان سے سیکھنا چاہیے۔

(جاری ہے)

قوم کا پیسہ قوم کی امانت ہوتا ہے۔ بل گیٹس نے کہا کورونا سے متعلق پاکستان سے سیکھنا چاہیے، اپوزیشن لیڈر کو اپنے ایوان میں کھڑے ہو کر یہ بتانا پڑا کہ انہوں نے ڈینگی میں کیا کیا۔ عمران خان جیسی عوامی خدمت کسی اور لیڈر نے نہیں کی، ریاست مدینہ نے پہلی بارغریب کی ذمہ داری اٹھائی تھی۔ اپوزیشن لیڈر لنگرخانوں میں جاکر دیکھیں غریبوں کوعزت دی جاتی ہے۔

تین بار وفاق میں حکومت  ہونے کے بعد کاش ایک اسپتال ایسا ہوتا جہاں نوازشریف کا علاج ہوسکتا۔ چاہتے ہیں ن لیگ کے قائد بھی قوم کے ساتھ وقت گزاریں اور ملک واپس آجائیں۔ خیبر پختونخوا میں ن لیگ، جے یو آئی اور اے این پی کی حکومت بھی رہی ہے۔ شہبازشریف کہہ رہے تھے اگروہ ہوتے تو اچھا کام کرتے۔ وزیراعظم عمران خان نے40 سال کا حساب دیا۔ عمران خان نےغریب لوگوں کے لیے کینسر ہسپتال بنایا۔

خیبر پختونخوا نے ہمیں دو تہائی اکثریت دی۔ ایل این جی پلانٹس سے متعلق قانون میں ترمیم کی گئی۔ قانون میں ترمیم کی گئی کہ یہ ایل این جی پلانٹس لازمی چلیں گے۔ مہنگے بجلی پلانٹس نہ چلنے سے140ارب روپے کا فائدہ ہوگا۔ زرمبادلہ کے ذخائر تیزی سے گر رہے تھے۔ میں نے کہا تھا کہ پاکستان کی معیشت ڈوبنے والی ہے۔ مفتا ح اسماعیل نے کہا تھا اسد عمر نے ٹھیک بات کی ہے۔