گالی دینا پنجاب کی ثقافت نہیں بلکہ ن لیگ کے رہنماؤں کا کلچر ہے، انہیںاپنے الفاظ کے چناؤ پر شرم آنی چاہیے‘عثمان بزدار

کیا اپوزیشن نئی نسل کو گالیاں دینے کا سبق سیکھا رہی ہے، اپوزیشن ٹولے کی ڈھٹائی پر سب کے سر شرم سے جھک گئے ہیں‘وزیراعلیٰ پنجاب

جمعرات 17 جون 2021 19:15

گالی دینا پنجاب کی ثقافت نہیں بلکہ ن لیگ کے رہنماؤں کا کلچر ہے، انہیںاپنے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2021ء) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہا ہے کہ گالی دینا پنجاب کی ثقافت نہیں بلکہ ن لیگ کے رہنماؤں کا کلچر ہے۔مسلم لیگ ن کے ایم این اے روحیل اصغر کا بیان انتہائی قابل مذمت ہے ۔گالی کو پنجاب کی ثقافت قرار دینے والوں کو اپنے الفاظ کے چناؤ پر شرم آنی چاہیے۔کیا اپوزیشن نئی نسل کو گالیاں دینے کا سبق سیکھا رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ اپوزیشن ٹولے کی ڈھٹائی پر سب کے سر شرم سے جھک گئے ہیں۔اداروں پر حملہ کرنا اور متنازعہ بنانا ن لیگ کا وطیرہ رہا ہے۔اداروں پر حملہ کرنے میں یہ جماعت بدنام زمانہ ریکارڈ رکھتی ہے۔انہوںنے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ اپوزیشن ٹولے نے ہمیشہ جمہوری، آئینی اور پارلیمانی روایات کو پامال کیا ہے اورقوم اس منافق ٹولے کے دوغلے چہروں کو پہچان چکی ہے۔انہوںنے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی کی حکومت جمہوری، آئینی اورپارلیمانی روایا ت کی امین ہے۔