
آج ناموس رسالت اور ختم نبوت کے قانون میں ترمیم کے لیے دبائو ہے، مولانا فضل الرحمن
وفاق المدارس ہے اور رہے گا اور اس کے خلاف ہرسازش ناکام ہو جائے گی،سربراہ جے یو آئی کا خطاب
جمعرات 17 جون 2021 22:39

(جاری ہے)
وفاق المدارس کی مجلس عمومی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ہماری معیشت ہی نہیں بلکہ قانون سازی تک عالمی اداروں کے پاس گروی رکھ دی گئی ہے،آج ناموس رسالت اور ختم نبوت کے قانون میں ترمیم کے لیے دبائو ہے،انہوں نے دینی مدارس کے ذمہ داران کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ خبردار! کوء چھوٹاسامدرسہ بھی لالچ میں آکر نئے بورڈوں میں نہ چلا جائے،مولانا فضل الرحمان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مدارس اور وفاق المدارس کا ہرقیمت پر تحفظ کریں گی-انہوں نے ملک بھر سے آئے ہوئے 1300 علماء کرام اور وفاق المدارس کے اراکین سے کہا کہ اگر کوئی ڈنڈا لگا تو پہلے ہماریسر پر لگے گا اپ کو نہیں لگنے دیں گے، انہوں نے کہا کہ وفاق المدارس ہمارے لیے سائبان اور چھت ہے جس کے نیچے ہم سب اکٹھے ہوجاتے ہیں،مولانا فضل الرحمان نے واضح کیا کہ وفاق المدارس ہے اور رہے گا اور اس کے خلاف ہرسازش ناکام ہو جائے گی،ہمیں اچھی طرح معلوم ہے یہ سازشیں کہاں سے ہورہی ہیں مولانا فضل الرحمان نے کہا نئے بورڈز کا حشر بھی پرویز مشرف کے مدرسہ بورڈ جیس ہوگا-انہوں نے کہاکہ پہلے بھی علمائ کرام کو مشاہروں کا لالچ دیا گیا جسے سب نے متحدہوکر مسترد کردیا آج پھرآپ کا امتحانپ ہے جس میں آپ نے استقامت کا مظاہرہ کرنا ہی-مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مشکل وقت میں ہمت،استقامت اور بہادری سے کام لینا ہوتا ہی-انہوں نے کہا کہ امریکہ اور مغربی سرمایہ داری خودکو فاتح سمجھتی ہے اور ہماری تہذیب وتمدن پر حملہ آور ہے،انہوں نے اسلامی تہذیب پر حملہ کیا ہی-اس لیے ہمیں آج سوچنا ہوگا کہ ہم ایک کالونی ہیں یا ایک ریاست ہیں اور ہمیں ایک ریاست اور اپنی تاریخ کی طرف جانا ہوگا اور اس کے لیے قربانی دینا ہوگی-مولانا فضل الرحمان نے وفاق المدارس کے نومنتخب صدر مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر اورناظم اعلیٰ مولانا محمد حنیف جالندھری پر مکمل اعتماد کا اظہارکرتے ہوئے انہیں ہرممکن تعاون کا یقین دلایا۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عمران خان کا پوری پارٹی کو متحد رہنے کا حکم
-
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات میں 11 روپے تک اضافہ کر دیا
-
پیکا ایکٹ کی طرح فیڈرل کانسٹیبلری کا آرڈیننس بھی غیرآئینی اور وفاق کا اپنی حدود سے تجاوز ہے
-
خیبرپختونخواہ اسمبلی میں مخصوص نشستوں کی لوٹ سیل
-
ٹو بہ ٹیک سنگھ، شرط لگاکر چوہے مارگولیاں کھانیوالے 2نوجوان جاں بحق
-
جیل میں قید ڈاکٹر یاسمین راشد کی رات گئے طبیعت بگڑ گئی
-
ذلفی بخاری بانی پی ٹی آئی کیلئے کام نہیں کر رہے
-
حکومت کا ہر 15 دن بعد چینی مہنگی کرنے کا فیصلہ
-
16 لاکھ سے زائد کاروباری افراد کا ملک چھوڑ جانے کا انکشاف
-
آج رات سے پٹرول کتنا مہنگا ہو گا؟
-
ٹرمپ نے روس کو 'انتہائی سخت محصولات' سے خبردار کیا
-
دو ہزار بائیس کا ڈیٹا لیک، 2025 میں خفیہ ہجرت : افغانوں کی نئی زندگی کا آغاز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.