لودھراں میں ٹائیفائیڈ بخار سے بچاؤ کی ویکسینیشن کا سلسلہ شروع مون مونٹیسوری ہائی سکول کہروڑپکا میں زیر تعلیم 410 بچوں کو ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کی ویکسینیشن کی گئی

تفصیل کے مطابق لودھراں کی تحصیل کہروڑپکا محکمہ صحت کی جانب سے ٹائیفائیڈ بخار سے بچاؤ کے حوالے سے کے تمام پرائیویٹ اسکول میں ویکسینیشن کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے جس میں نو ماہ سے لے کر پندرہ سال کے تمام بچوں کو ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے جائیں گے

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 18 جون 2021 16:30

لودھراں میں ٹائیفائیڈ بخار سے بچاؤ کی ویکسینیشن کا سلسلہ شروع مون مونٹیسوری ..
لودہراں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 جون 2021ء،نمائندہ خصوصی،محبوب اسلم) لودھراں میں ٹائیفائیڈ بخار سے بچاؤ کی ویکسینیشن کا سلسلہ شروع مون مونٹیسوری ہائی سکول کہروڑپکا میں زیر تعلیم 410 بچوں کو ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کی  ویکسینیشن کی گئی
تفصیل کے مطابق لودھراں کی تحصیل کہروڑپکا محکمہ صحت  کی جانب سے ٹائیفائیڈ بخار سے بچاؤ کے حوالے سے کے تمام پرائیویٹ اسکول میں ویکسینیشن کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے جس میں نو ماہ سے لے کر پندرہ سال کے تمام بچوں کو ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے جائیں گے اسی حوالے سے  کہروڑ پکا مون مونٹیسوری ہائی سکول کہروڑپکا کہ چار سو دس بچوں کو ویکسینیشن کی گئی
 سکول ہذا کی پرنسپل یاسمین اختر  نے اپنی زیر نگرانی ویکسینیشن ٹیم سے بچوں کو انجیکشن لگوائے  سکول پرنسپل نے اردو پوائنٹ  سے بات کرتے ہوئے کہا کہ صحت کی سہولیات فراہم کرنا حکومت وقت کی ذمہ داری ھے ٹائیفائڈ سے بچاؤ کیلئے حکومت پنجاب نے بہت اچھا قدم اٹھایا ہے والدین کی ذمہ داری ھے کہ اپنے بچوں کو انجیکشن لگوائیں تاکہ بچے ٹائیفائڈ بخار سے محفوظ رہ سکیں۔

متعلقہ عنوان :