مہران یونیورسٹی ہائرسیکنڈری پبلک اسکول جامشورو میں داخلے شروع ہوگئے

جمعہ 18 جون 2021 22:46

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2021ء)مہران یونیورسٹی ہائرسیکنڈری پبلک اسکول جامشورو میں داخلے شروع ہو گئے۔

(جاری ہے)

مہران یونیورسٹی ہائر سیکنڈری پبلک اسکول جامشورو کے پرنسپل کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق بے بی کیئر سینٹر اور نرسری سے گیارویں جماعت تک داخلوں کا اعلان کر دیا گیا ہے، 16 جون 2021 سے داخلہ فارم مہران یونیورسٹی ہائر سیکنڈری پبلک اسکول سے وصول و جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے، داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 جولائی مقرر کی گئی ہے جس کے بعد 16 جولائی 2021 کو امیدواروں کے انٹرویوز ہوں گے۔