سرگودھا ،پولیس کی کاروائی منشیات اور ناجائز اسلحہ برآمد

ہفتہ 19 جون 2021 16:48

سرگودھا  ،پولیس کی کاروائی منشیات اور ناجائز اسلحہ برآمد
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2021ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ذوالفقاراحمد کی ہدایت پر منشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے تھانہ جھال چکیاں پولیس نے لیاقت سے چرس2کلو200گرام، تھانہ کوٹ مومن پولیس نے سلیم سے چرس1کلو410گرام، مدثر سے پسٹل30بور، تھانہ بھیرہ پولیس نے خضر سے چرس600گرام، تھانہ سٹی بھلوال پولیس نے رشید سے چرس520گرام، نذیر سے چرس400گرام، تھانہ سلانوالی پولیس نے قاسم سے شراب20لیٹر، امجد سے شراب20لیٹر، تھانہ بھاگٹانوالہ پولیس نے واجد علی سے شراب25لیٹر، زاہد سے شراب14لیٹر، تھانہ میلہ پولیس نے خالد محمود سے شراب10لیٹر، تھانہ شاہ پورسٹی پولیس نے ارمان علی سے رائفل444بور معہ365گولیاں،، زمان سے بندوق12بور، تھانہ لکسیاں پولیس نے شاہد سے رائفل444بور، جاوید سے پسٹل30بور، تھانہ صدر بھلوال پولیس نے عرفان سے دوپسٹل30بور، تھانہ ترکھانوالہ پولیس نے عصمت سے پسٹل30بور اور تھانہ صدر پولیس نے حسن سے پسٹل30بوربرآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی وناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں ۔


متعلقہ عنوان :