پاکستان انجینئرنگ کونسل انتخابات، یو ای ٹی کا پروفیشنل ایکسی لینس گروپ کی حمایت کا اعلان

ہفتہ 19 جون 2021 20:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2021ء) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور نے پاکستانی انجینئرنگ کونسل کے انتخابات میں پروفیشنل ایکسی لینس گروپ کی بھرپور حمایت کا اعلان کردیا ۔

(جاری ہے)

گروپ کی حمایت کا فیصلہ وائس چانسلر سے پروفیشنل ایکسی لینس گروپ کے امیدوار برائے چیئرمین انجینئر وسیم نذیر کی ملاقات میں کیا گیا۔ قبل ازیں انجینئر وسیم نذیر نے وائس چانسلر ڈاکٹر منصور سرور اور مختلف ڈیپارٹمنٹس کے ڈینز کو پروفیشنل ایکسی لینس گروپ کے منشور پر بریفنگ دی ۔ تمام ممبران نے انجینئر وسیم کی مکمل حمایت کرنے اور بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔