حکمرانان وقت ومنتخب عوامی نمائندگان رخشان ڈویژن کے ٹرانسپورٹرز اورعوام کے مطالبات پرسنجیدہ نہیں ہیں ،میر محمود خان بادینی

اتوار 20 جون 2021 16:45

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2021ء) مرکزی مشترکہ بلوچستان بس ٹرانسپورٹ فیڈریشن کے مر کزی و قبائلی رہنمامیر محمود خان بادینی نے کہا ہے کہ حکمرانان وقت ومنتخب عوامی نمائندگان رخشان ڈویژن کے ٹرانسپورٹرز اورعوام کے مطالبات پرسنجیدہ نہیں ہیں کیا رخشان ڈویژن کے ٹرانسپورٹرز اور ڈاکانام بوستان وغیرہ کی خشک سالی سے متاثر عوام کے لیئے کسی قسم کی ریلیف کانہ دینا قابل مذمت نہیں گورک دھنداہ اورالفاظ کی ہیر پہر والی غلط اعدادشمار والی بجٹ ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے جا ری کر دہ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ این 40 کوئٹہ تفتان انٹرنیشنل شاہراں کودو رویہ تعمیر سے متعلق کوپالیسی نہیں ہمارے تعمیری مطالبات کونظراندازکیاگیاہے وفاقی حکومتی مالیاتی اداروں بشمول ایف بی آر کوتفتان ڈرائی پورٹ، سئندک ریکوڈک پروجیکٹس سنگ مرمروغیرہ دوسرے معدنیات اور وسائل سیکربوں روپے کی آمدن نظر آتا ہے لیکن ان حاصل شدہ رقم سے رخشان ڈویژن کے عوام کے بنیادی ضروریات جدید دو رویہ روڈز وغیرہ کی تعمیر تعلیم صحت پانی بجلی روزگار فراہم کرنے سے متعلق ان کو سانپ سونگھ جاتاہے انہوں نے کہاکہ حکومت کارخانے لگاکرروزگارفراہم کرنے کے بجائے عوام و ٹرانسپورٹرزسے روزگار کے مواقع ٹیکنیکل طریقہ سے چین رہی ہے راہداری والی ٹریڈ پرمختلف بہانوں سے پابندی بلوچستان کے تمام خصوصاً کوئٹہ تفتان شاہراں پرکسٹمز لیوہز وغیرہ کی این چالیس پر درجنوں اینٹی سمگلنگ کے نام پرجگہ جگہ قائم چیک پوسٹوں کی بھرمار جیسے ثبوت موجود ہیںانہوں نے کہاکہ حق تو یہ تھاکہ خشک سالی اوربیروزگاری کی بناء پرمحدود پیمانے پربارڈری علاقوں کے ٹرانسپورٹرز اورعوام پرغیرممنوعہ سامان کی نقل وعمل پرپابندی ختم کرکے نیشنل ہائی ویاین 40 پر سے اینٹی سمگلنگ کسٹمز لیویز وغیرہ کے درجنوں چیک پوسٹوں کو ہٹاکر منشیات اسلحہ کی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے انہیں بارڈر زیرو پوائنٹ پر منتقل کیا جاتاجبکہ لوگوں کوازیت سے نکالنے کیلئے ایک روٹ کے ایک مسافر بس کوچ گاڑی کواسکے دورانیہ سفر میں بار بارکے بجائے اس کوصرف ایک مرتبہ چیک کیاجاتامقامی لوگوں کومستقبل کے خوشحال بلوچستان کے نام پر ریلیف فراہم کرنے کے بجائے بیروزگار نہ کیا جاتا تمام عوامی نمائندے بشمول چیئرمین سینیٹ سنجرانی ایم این اے نوتیزئی کردار ادا کریں انہوں نے کہاکہ آئندہ مالی سال 2021-22کابجٹ ان سب حکومتی اورحزب مخالف دونو کیلئے ٹیسٹ رپورٹ ثابت ہوگا کیونکہ یہاں سے گزشتہ نصف صدی پہلے سے اب تک باری باری سب منتخب ہوئے ہیں انہوں نے کہاکہ رخشان ڈویژن نوشکی ،چاغی کے ٹرانسپورٹرز اورعوام باشعور ہیں ہمیں سیاست کھیلنے کا شوق نہیں لہذادوسروں کو بھی علاقہ کے بنیادی مسائل پر صرف سیاسی بیان بازی کے بجائے عملی جہدکامشورہ دیتے ہیں ۔