اقتدار سے دوری کی وجہ سے مولانا ذہنی ہیجان کا شکار ہیں، شہباز گل

مولانا کی سیاسی اقدار صرف اقتدار حاصل کرنے تک ہیں،پارلیمان کی بالادستی صرف پارلیمنٹ میں داخلے تک ہے،معاون خصوصی

اتوار 20 جون 2021 20:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2021ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ اقتدار سے دوری کی وجہ سے مولانا ذہنی ہیجان کا شکار ہیں۔سیاسی اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے انہوںنے کہاکہ مولانا کی سیاسی اقدار صرف اقتدار حاصل کرنے تک ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پارلیمان کی بالادستی صرف پارلیمنٹ میں داخلے تک ہے، مولانا کی سیاسی شعبدہ بازیاں قوم دیکھ کر انہیں مسترد کر چکی ہے۔ انہوںنے کہاکہ مولانا کو لگ رہا ہے کہ ملکی سیاسی صورتحال ان کے ہونے سے ٹھیک ہو گی ،حقیقت اس کے برعکس ہے، ملکی معیشت و سیاسی صورتحال میں استحکام آ چکا ہے۔شہباز گل نے کہا کہ جہاں چاہیں جلسے کریں مگر جلسے میں اپنی کرپشن کا احوال بھی بتائیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کی جڑیں پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے کھوکھلی کی گئیں۔