بے نظیر بھٹو شہید کی 68 ویں سالگرہ کوہاٹ میں چیف جسٹس ریٹائرڈ سیدابن علی کے رہائش گاہ استرزئی پایاں میں منائی گئی

پیر 21 جون 2021 13:15

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2021ء) محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی 68 ویں سالگرہ کوہاٹ چیف جسٹس ریٹائرڈ سیدابن علی کے رہائش گاہ استرزئی پایاں میں منائی گئی جس میں پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی ڈپٹی فنانس سیکرٹری ڈاکٹر سید ذولفقارعلی شاہ ڈویڑنل صدر نادر خان خٹک ڈسٹرکٹ صدر عبدالروف ایڈوکیٹ سابق ڈسٹرکٹ کونسلر سید مہتاب الحسن ملک ڈاکٹر محمد بشیر سابق پی وائی او کوہاٹ ڈویڑن صدر ملک بلال حسین بنگش تحصیل صدر حاجی خاکسارعلی پی وائی او علاقہ بنگش صدر مبین علی کے علاوہ سینکڑوں جیالوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر صوبائی ڈپٹی فنانس سیکرٹری ڈاکٹر سید ذولفقارعلی شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی بہادری جرت اور ملک و قوم کے لئے عظیم خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

وہ بے نظیر تھیں وہ بے نظیر ہے اور وہ بے نظیر رہیں گی ان کا کوئی ثانی نہیں۔ پاکستان کو شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی سوچ، فلسفے اور نظریہ کی ضرورت ہے۔

بلاول بھٹو زرداری شہید بھٹو شہید محترمہ کی سوچ اور نظریہ پر عمل پیراہے بلاول بھٹو زرداری کی جدوجہد دیکھ کر محترمہ بے نظیر بھٹو بھی فخر کررہی ہونگی۔محترمہ بے نظیر بھٹو نے ملک اور جمہوریت کی خطر اپنی جان کی قربانی دی آج کے دن عہد کرتے ہیں کہ ہم شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی پیروی کریں گے۔اور انشاء اللہ اگلا آنے والا دور پاکستان پیپلز پارٹی کا ہوگا۔آخر میں سب شہیدوں کے لیے خصوصی دعا کی گئی اور محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا-