باجوڑ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ اے این پی رہنماء عبدالغنی خان جاں بحق

فائرنگ سے بیٹا اور ڈرائیور بھی زخمی ہوگئے، ملزمان کی گرفتاری کیلئے قانونی کاروائی شروع کردی، پولیس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 21 جون 2021 19:18

باجوڑ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ اے این پی رہنماء عبدالغنی خان جاں ..
باجوڑ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جون2021ء) باجوڑ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ اے این پی رہنماء عبدالغنی جاں بحق، بیٹا اور ڈرائیور زخمی ہوگئے، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے قانونی کاروائی شروع کردی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق باجوڑ کے علاقہ متہ شاہ میں نامعلوم افراد عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماء کی گاڑی پر فائرنگ کردی، فائرنگ سے اےاین پی رہنماء عبدالغنی جاں بحق، بیٹا اور ڈرائیور زخمی ہوگئے، فائرنگ کرنے کے ساتھ ہی نامعلوم افراد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس نے قانونی کاروائی کیلئے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا ہے۔ جبکہ عبدالغنی خان کی ڈیڈ باڈی کو بھی پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا، بتایا گیا ہے کہ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے کاروائی شروع کردی ہے۔

(جاری ہے)

 اندراج مقدمہ کیلئے زخمیوں کے بیان بھی قلمبند کیے جائیں گے۔ مزید برآں ڈیرہ اللہ یار میں بھی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، جہاں بھانجوں نے فائرنگ کرکے ماموں کو قتل کردیا ہے۔

جمالی بائی پاس پر گزشتہ روز دیرینہ دشمنی کی بنا پر ملزمان نے فائرنگ کرکے نوجوان امام بخش چاچڑ کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے اطلاع ملنے پر مقامی پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر لاش اپنی تحویل میں لیکر اسپتال پہنچائی جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی مقتول کے لواحقین کا کہنا ہے ماموں بھانجے کے مابین دیرینہ دشمنی چلی آرہی تھی جسکا کچھ ماہ پہلے تصفیہ بھی ہوچکا تھا لیکن ملزمان نے ایک بار پر حملہ کرکے نوجوان کو قتل کردیا ہے۔