جو کسی صوبے نے نہیں کیا، وہ خیبرپختونخواہ نے کر دکھایا
تحریک انصاف کی صوبائی حکومت وفاقی حکومت پر انحصار کرنے کی بجائے خود صوبے میں موٹرویز کا جال بچھانے کیلئے تیار، کئی موٹرویز کی تعمیر کیلئے بجٹ مختص کر دیا گیا
محمد علی منگل 22 جون 2021 22:11
(جاری ہے)
بجٹ میں ڈی آئی خان موٹروے، پشاور ناردرن بائی پاس، بنوں سرکلر بائی پاس ، سوات موٹروے فیز ٹو، دیر چکدرہ موٹروے، ہری پور بائی پاس، پشاور طور خم موٹروے کے لیے فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔ اس حوالے سے وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے مواصلات و تعمیرات ریاض خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے نئے مالی سال کے بجٹ میں محکمہ مواصلات و تعمیرات کے تحت سب سے زائد نئے منصوبے شامل کرنے کا کریڈٹ وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان کو جاتا ہے۔
نئے سال کے بجٹ میں نئی سڑکوں کی تعمیر کے 69 منصوبے شامل ہیں۔ معاون خصوصی ریاض خان نے کہا کہ صوبائی بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے 371 ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے جو کہ تحریک انصاف کی حکومت کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے ریاض خان کا کہنا تھا کہ صوبائی بجٹ ایک متوازن بجٹ ہے جس میں صوبے کے ہر طبقے کا خیال رکھا گیا ہے۔ معاون خصوصی برائے مواصلات و تعمیرات نے صوبائی بجٹ کو عوام دوست اور غریب پرور قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی محمود خان کے وژن کے مطابق صوبائی حکومت نے ٹیکس فری اور فلاحی بجٹ پیش کیا ہے جس سے نہ صرف خیبرپختونخوا ترقی کے راہ پر گامزن ہوگیا ہے بلکہ ترقیاتی منصوبوں سے عوام کو مزید سہولیات بھی میسر ہوںگی۔ معاون خصوصی ریاض خان کا کہنا تھاکہ صوبے کی تاریخ میں پہلی بار فیصلہ کیا گیا ہے کہ بجٹ میں مختص ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈ کو یکم جولائی سے جاری کیا جائے گا جس سے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل ممکن ہو جائے گیمزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.