بھارتی طرز کا کرونا وائرس اسرائیل میں بھی تیزی سے پھیلنے لگا

گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسرائیل میں 105بھارتی طرزکے کیس سامنے آگئے،اسرائیلی وزارت صحت

بدھ 23 جون 2021 15:07

بھارتی طرز کا کرونا وائرس اسرائیل میں بھی تیزی سے پھیلنے لگا
مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2021ء) اسرائیلی میڈیا نے بتایا ہے کہ بھارت میں سامنے آنے والی کرونا کی نئی شکل تیزی کے ساتھ اسرائیل میں پھیلنے لگی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسرائیل میں کرونا کے مزید 105 بھارتی طرزکے کیس سامنے آئے۔ اسرائیلی ایک بار پھر ماسک پہننے پر مجبور ہیں۔

(جاری ہے)

اسرائیلی اخبار کے مطابق بھارتی طرز کا کرونا ایک ایسے وقت میں پھیلنے لگا ہے جب دوسری طرف حکومت نے کرونا کی وجہ سے بعض پابندیوں میں نرمی پر غور شروع کیا ہے۔ادھر اسرائیلی ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ پروفیسر حیزی لیوی کا کہناتھا کہ یہ بات واضح ہے کہ اسرائیل کو کرنا ویکسین کی تیسری خوراک دینے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کرونا وبا میں تیزی اور نئے کیسز میں اضافے کے بعد ویکسین لگوانے کا عمل دوبارہ شروع کیا جانا چاہیے۔