نوازشریف تو پہلے ہی اشتہاری تھے اب اشتہاری پلس ہوگئے ہیں، شہباز گل

جمعرات 24 جون 2021 23:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2021ء) معاون خصوصی ڈاکٹرشہبازگل نے کہا ہے کہ نوازشریف تو پہلے ہی اشتہاری تھے اب اشتہاری پلس ہوگئے ہیں۔جمعرات کو نوازشریف کی اپیلیں مسترد ہونے پر ردعمل دیتے ہوئے شہبازگل نے کہا کہ نوازشریف کی حیثیت قوم کے سامنے ہے کہ کس طرح لوٹ مار کی یہ خود بھاگ کر گئے ہیں، اگر کچھ غلط نہ کیا ہوتا تو یہاں پرہوتے اب ان کو عوام کو جواب دینا پڑے گا۔

(جاری ہے)

شہبازگل نے کہا کہ جو کرپشن کریگا اس کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا انشاللہ ہر کرپٹ سیاستدان کا احتساب ہو گا بھلے وہ کسی جماعت سے ہی ہو،پاکستان بدل چکا۔ انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی کی پوری کوشش ہے کہ مفرور کو واپس لایاجائے ہم یہ بھی کوشش کریں گے کہ ان کا جھوٹ کا بیانیہ بے نقاب کیاجائے۔نہوں نے کہا کہ مفرور نواز شریف کو عدالت نے بار بار بلایا لیکن وہ عدالت میں حاضر نہیں ہوئے۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے مفرور نواز شرف کی اپیل کی درخواست مسترد کر دی ہیں اور وہ اپنے کئے کی سزا پا رائے ہیں۔