شنگھائی تعاون تنظیم میں پاکستان نے سفارتی محاذ پر بڑی کامیابی حاصل کر لی
بھارت نے ایس سی او پروٹوکول میں کالعدم تنظیموں کےنام ڈلوانے کی کوشش کی، بھارت نے اپنا فیٹف پروپیگنڈہ شنگھائی تعاون تنظیم کےاعلامیہ میں بھی ڈلوانےکی کوشش کی، لیکن پاکستان کے اہم سفارتی اقدامات کی وجہ سے اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا، مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف
دانش احمد انصاری جمعرات 24 جون 2021 23:04
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق اجلاس میں بھارت نے ایف اے ٹی ایف پروپیگنڈہ میں بھی اپنا اعلامیہ ڈلوانے کی کوشش کی لیکن یہاں بھی اسے منہ کی کھانی پڑی۔
وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے قومی سلامتی امور معید یوسف نے اجلاس میں بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں جارحیت کو نہ صرف بے نقاب کیا بلکہ افغانستان میں بھی بھارت کے ناپاک عزائم کو عالمی فورم پر اجاگر کیا۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں بھارت کے مشیر برائے قومی سلامتی اجیت دوول کو اس طرح عالمی فورم پر سبکی کا سامنا کرنا پڑا۔ واضح رہے کہ وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ انڈیا فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے فورم کو ’سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنا چاہتا ہے‘ اور انڈیا کو اس فورم کے سیاسی استعمال کی اجازت نہیں ملنی چاہیے۔ ایک بیان میں پاکستانی وزیرِ خارجہ نے کہا ہے کہ ’ایف اے ٹی ایف ایک تکنیکی فورم ہے جسے سیاسی معاملات کو نمٹانے کے لیے استعمال نہیں ہونا چاہیے۔‘ خیال رہے کہ پاکستان گرے لسٹ ممالک میں شامل ہے اور پاکستانی حکومت ایف اے ٹی ایف سے ریلیف کی منتظر ہے۔ لیکن وزیرِ خارجہ کے اس بیان سے معاملات پیچیدہ نظر آرہے ہیں۔ 25 جون کو ایف اے ٹی ایف کے پلانیری اجلاس میں یہ طے کیا جائے گا کہ آیا پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرار رکھنا چاہیے یا نہیں۔ پاکستان میں کئی ماہرین اور تجزیہ کاروں کی رائے اسی طرف اشارہ کرتی ہے کہ پاکستان کو تھوڑی سی سہولت دے کر مزید گرے لسٹ میں ہی رکھا جائے گا، جیسا کہ اس سے قبل ایف اے ٹی ایف کے اجلاسوں میں ہوتا رہا ہے۔ تاہم حتمی اعلان تو ایف اے ٹی ایف کو خود ہی کرنا ہے۔مزید اہم خبریں
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
آئندہ مالی سال میں پاکستان کو بیرونی فنانسنگ کیلئے 23 ارب ڈالرز کا تخمینہ لگا لیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.