اپوزیشن ہٹ دھرمی چھوڑ کروزیراعظم کی مذاکرات کی دعوت قبول کرے،اعجا ز چوہدری

بجٹ میںبھی غریب کو حکومت نے بھرپور ریلیف دیا ،عوام کے بنیادی مسائل حل ہونے تک پی ٹی آئی چین سے نہیں بیٹھے گی،پی ٹی آئی سینیٹر کا اجلاس سے خطاب

جمعرات 1 جولائی 2021 23:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جولائی2021ء) پارلیمانی لیڈر سینیٹر اعجازاحمدچوہدری نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی میں تاریخی خطاب کیا، اپوزیشن انتخابی اصلاحات پر وزیراعظم کی مذاکرات کی سنجیدہ دعوت کو تسلیم کرے اور ہٹ دھرمی چھوڑے، حکومت کی کامیاب پالیسیوں سے ملکی معیشت درست سمت گامزن ہے، پی ٹی آئی کا منشور عوام کی خدمت اور ان کے بنیادی مسائل حل کرنا ہیں، حلقہ این اے 133 میں نکاسی اور فراہمی آب کے نظام کو بہتربنانا اولین ترجیح ہے، سیوریج اور واٹر سپلائی بوسیدہ لائنوں کو تبدیل کیا جا رہا ہے، حلقے کی عوام کو صاف پانی فراہم کریں گے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار اعجازاحمدچوہدری نے پارٹی سیکرٹریٹ میں پی پی 167 میں ترقیاتی منصوبوں کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہاکہ حلقے میں چالیس سال کے بعد پانی اور سیوریج کے بوسیدہ لائنوں کو تبدیل کیا جا رہا ہے ، سڑکیں اور گلیوں کی تعمیر بھی کریںگے، ماضی میںن لیگ کی حکومت نے اس حلقے کے مسائل کو جان بوجھ کر حل نہیںکیا، پی ٹی آئی کی حکومت دن رات عوام کی خدمت کرنے میںمصروف ہے، بجٹ میںبھی غریب عوام کو حکومت نے بھرپور ریلیف دیا ہے، عوام کے بنیادی مسائل حل ہونے تک پی ٹی آئی چین سے نہیں بیٹھے گی، مشاورتی اجلاس میں فیاض بھٹی ، میاں ثاقف محبوب ، سردار شبیر، حضرات خان، علائوالدین ، عارف بلوچ، خرم بٹ، خالد جوئیہ، خالد بابا ، عدیل جوئیہ ، عارف ککو، حاجی ولایت گجر، سمی کھوکھر ، شاہد سلطان گجرسمیت دیگر ممبران نے شرکت کی