لوک گلوکارعالم لوہار کی 41ویں برسی (کل)منائی جائیگی

جمعہ 2 جولائی 2021 18:25

لوک گلوکارعالم لوہار کی 41ویں برسی (کل)منائی جائیگی
احمدیار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2021ء) معروف لوک گلوکار عالم لوہار کی 41ویں برسی کل 3 جولائی بروز ہفتہ کو منائی جائیگی ۔

(جاری ہے)

وہ یکم مارچ 1928 کو گجرات کے نواح میںپید اہوئے ا نکے گائے ہوئے پنجابی گیتوں کی خوشبو آج بھی چار سو پھیلی ہے عالم لوہار نے تھیڑ کی دنیا سے اپنی گلوکاری کا آغا ز کیا انہوںنے ہیر وارث کو چھتیس مختلف انداز میں گایا عالم لوہار کو گانے کی صنف ’’جگنی ‘‘ کا موجد بھی سمجھا جا تاہے وہ -3 جولائی1979 کو ٹریفک کے حادثہ میں جاں بحق ہوگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :