نادرا ملازمین کی جانب سے پیسے لے کر دہشتگردوں کو قومی شناختی کارڈ جاری کیے جانے کا انکشاف
نادرا کا 60 فیصد عملہ کرپٹ نکلا، وفاقی تحقیقاتی ایجنسی(ایف آئی اے) نے حساس اداروں کے ساتھ مل کر نادرا میں بڑے پیمانے پر جعلی شناختی کارڈ بنانے میں ملوث سرکاری افسران کے گروہ کو بے نقاب کر دیا، ذرائع
دانش احمد انصاری ہفتہ 10 جولائی 2021 18:52
(جاری ہے)
ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ عامر فاروقی کا کہنا ہےکہ اس کام کی وجہ سے ملک کو سیکیورٹی چیلنج درپیش آئے اور نقصان بھی ہوا ۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق نادرا کے افسران بھاری رقم لے کر افغان کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں، ملک کے خلاف کام کرنے والی کالعدم قوم پرست جماعتوں کے کارندوں اور مختلف ممالک کے ایجنٹوں کو بھی جعلی دستاویزات پر قومی شناختی کارڈ جاری کرچکے ہیں۔ حکام کا کہنا ہےکہ نادرا کے افسران نے افغانی ، بھارتی ، برمی اور بنگالی شہریوں کے بھی جعلی شناختی کارڈ بنا ڈالے ،اس کے علاوہ نادرا کے افسران اہم سرکاری ڈیٹا کے ہیر پھیر میں بھی ملوث ہیں۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق سندھ میں 60 فیصد نادرا کا عملہ کرپٹ ہے ، جن کے خلاف بڑے پیمانے پر تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ ایف آئی اے سندھ زون وَن کے ڈائریکٹر عامر فاروقی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ نادرا سے ناصرف ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں کے لیے شناختی کارڈز بنوائے گئے بلکہ القاعدہ کے دہشت گردوں کو بھی کارڈز بنوا کر دیے گئے، ایک بھارتی شہری عمران علی کا شناختی کارڈ بھی بنایا گیا جو کہ شہر قائد میں صفورا حملے میں ملوث نکلا اس کے علاوہ چینی قونصل خانے پر حملے میں بھی شناخت تبدیل کی گئی جب کہ نادرا سے اللہ نذر اور قوم پرست دہشت گردوں نے بھی شناختی کارڈ بنوائے۔ انہوں نے بتایا کہ نادرا کے ڈیٹا بیس میں افغان ایجنسی این ڈی ایس نے تحریک طالبان پاکستان کو شناختی کارڈز دلوائے، اس کے علاوہ بھی نادرا سے متعدد دہشت گردوں کے شناختی کارڈز بنوائے گئے ، اس سلسلے میں نادرا سندھ کے کئی ملازم ملوث پائے گئے۔ دوسری طرف وزارت داخلہ نے جعلی شناختی کارڈز کے اجراء پر بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے غیرملکیوں کو شناختی کارڈز کے اجراء پر نادرا کے انٹیلی جنس افسر سمیت متعدد سینئر افسران معطل کر دیے، وزارت داخلہ نادرا میں موجود کالی بھیڑوں کے خلاف متحرک ہو گئی ہے اور بڑے پیمانے پر کریک داون کیا جا رہا ہے، اسی کریک داون کی زد میں آکر نادرا کے انٹیلی جنس افسر سمیت متعدد سینئر افسران کو معطل کر دیا گیا ہے- بتایا گیا ہے کہ نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے کراچی میں غیرملکیوں کو شناختی کارڈز جاری کرنے پر اپنے انٹیلی جنس افسر سمیت 6 افسران کو معطل کردیا، معطل ہونے والوں میں ڈپٹی ڈائریکٹر ماہین نبیل گبول، ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر عائشہ عمران صدیقی، انٹیلی جنس افسرمنظور حسین، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ظہوراحمد، اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ فیصل رانا اور عرفان علی شامل ہیں ، نادرا افسران کو غفلت برتنے پر انٹیلی جنس اطلاعات کی روشنی میں معطل کیا گیا، معطل نادرا اہلکاروں کے بارے میں وزارت داخلہ کو بھی آگاہ کردیا گیا جب کہ وزارت داخلہ نے جعلی شناختی کارڈز کے اجراء پر بڑے پیمانے پر تحقیقات کا فیصلہ کیا۔مزید اہم خبریں
-
بلوچستان میں نے 11 ناراض اراکین اسمبلی کو پارلیمانی سیکرٹری مقرر کر دیاگیا
-
صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور صوبائی وزرا کی کوئٹہ میں ملاقات
-
عدالتی معاملات میں مداخلت ‘ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چھ ججوں کے خطوط پر ازخود نوٹس کی سماعت آج سپریم کورٹ میں ہو گی
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.