فریال تالپور کی زیر صدارت اجلاس، کشمیر انتخابات سے متعلق حکمت عملی طے

پیر 12 جولائی 2021 14:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2021ء) پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور کی زیر صدارت کشمیر انتخابات سے متعلق بلاول ہائوس لاہور میں پارٹی کا اجلاس ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں کشمیر انتخابات سے متعلق حکمت عملی طے کرلی گئی اور پارٹی کی پولنگ کمیٹیاں بھی بنادی گئیں۔لاہور میں ہونے والے اجلاس میں فریال تالپور نے پارٹی رہنمائوں اور انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں سے ملاقاتیں بھی کیں۔