پاکستان کا یوم شہداء کشمیر کے موقع پر کشمیریوں سے بھرپور اظہار یکجہتی

گذشتہ 7 دھائیوں میں بھارتی ظلم کشمیریوں کے عزم کو توڑنے مین ناکام رہا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

منگل 13 جولائی 2021 14:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2021ء) پاکستان نے یوم شہداء کشمیر کے موقع پر کشمیریوں سے بھرپور اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہاہے کہ گذشتہ 7 دھائیوں میں بھارتی ظلم کشمیریوں کے عزم کو توڑنے مین ناکام رہا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے اپنے بیان میں کہاکہ یوم شہداء کشمیر کے موقع پر ہم حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام مقبوضہ کشمیر کے 22 بیٹوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،ان بہادر بیٹوں نے نے 1931 مین ڈوگرا افواج کے خلاف لڑتے ہوے اپنی جانیں قربان کیں ۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ ان شہدا نے کشمیری راہنما کے شام کیس میں احتجاج کے دوران جام شہادت نوش کیا،گذشتہ 7 دھائیوں میں بھارتی ظلم کشمیریوں کے عزم کو توڑنے مین ناکام رہا ہے۔