اپوزیشن کی طرف سے پوائنٹ سکورنگ ہوگی تو ہم بھی کریں گے، علی نواز اعوان

سندھ میں بوٹی مافیا کا راج ہے، بچوں کے مستقبل کے ساتھ کھیلا جارہا ہے،سندھ کے شہری علاقوں میں پانی نہیں، اسمبلی میں خطاب

بدھ 14 جولائی 2021 21:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2021ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی علی نواز اعوان نے کہا ہے کہاپوزیشن کی طرف سے پوائنٹ سکورنگ ہوگی تو ہم بھی کریں گے۔

(جاری ہے)

بدھ کو نکتہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے علی نواز اعوان نے کہا کہ نوید قمر نے کسی حد تک ٹھیک بات کی ہے، بڑے لیڈرز کا نام نہیں لینا چاہیے تاہم یہ دوطرفہ ہوتا ہے، اگر وہاں سے سیاسی پوائنٹ سکورنگ ہوگی تو یہاں سے بھی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے دور میں 350 ڈرون حملے کئے گئے، ہم نے 2014 میں نیٹو سپلائی کے سامنے دھرنے دیئے جس کے بعد ڈرون حملے رک گئے۔ ہمارے لیڈر کو کام کرنا آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر اپوزیشن کی طرف سے بات آئی تو ہم بھی جواب دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں بوٹی مافیا کا راج ہے، بچوں کے مستقبل کے ساتھ کھیلا جارہا ہے،سندھ کے شہری علاقوں میں پانی نہیں ہے۔