
پبلک اکائونٹس کمیٹی نے نیب کو بھجوائے گئے کیسز پر پیش رفت کی رپورٹ طلب کرلی
تفصیل دیں کہ کس سیاستدان یا بیوروکریٹ سے کتنی ریکوری کی اور کتنوں نے پلی بارگین کیا، پی اے سی پی اے سی کو کیسز نیب یا ایف آئی اے کو نہیں بھجوانے چاہئیں،پارلیمنٹ بالادست ہے، وزارتوں کے ساتھ مل کر معاملات حل کریں، خواجہ آصف
جمعرات 15 جولائی 2021 16:59

(جاری ہے)
انہوںنے کہاکہ پی اے سی اپنی حدود کا تحفظ کرے۔
ایاز صادق نے کہا کہ آج تک یہ نہیں پتا چلا کہ نیب نے کس سیاستدان یا بیوروکریٹ سے کتنی ریکوری کی۔ کنٹرولر جنرل اکائونٹس کی عدم حاضری پر پی اے سی نے اظہار برہمی کیا ،چیئرمین پی اے سی نے ڈپٹی کنٹرولر کو اجلاس سے بھجوا دیا۔اجلاس کے دور ان آڈٹ حکام نے بتایاکہ این ایل سی نے کام مکمل نہ ہونے کے باوجود ٹھیکیداروں کو زائد ادائیگیاں کیں،این ایل سی نے حبیب رفیق اور خان کنسٹرکشن سمیت کئی کمپنیوں کو 17 کروڑ 80 لاکھ روپے زائد ادا کیے۔ این ایل سی حکام نے بتایاکہ آڈٹ حکام نے ہمارے ایک انٹرنل خط کی بنیاد پر آڈٹ پیرا بنایا،ہمارے ایک خفیہ خط پر آڈٹ پیرا کیسے بنایا گیا۔ پی اے سی نے معاملہ کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلیسیکرٹری منصوبہ بندی نے کہاکہ ہماری التجا ہے کہ این ایل سی کو وزارت منصوبہ بندی سے واپس لے لیا جائے۔ انہوںنے کہاکہ ہم اس ادارے کو نہیں سنبھال سکتے۔ آڈٹ حکام نے بتایاکہ خیبر پختونخوا میں سی پیک پیکج ون میں ٹینڈر کے بغیر کئی ٹھیکے دئیے گئے،ایل ای ڈی روڈ لائیٹس، سڑک کی تعمیر کے لیے ٹینڈر کے بغیر ٹھیکے دینے سے 12 کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔ پی اے سی نے ٹینڈر کے بغیر ٹھیکوں سے متعلق تمام کیسز کی ایک ماہ میں انکوائری کی ہدایت کی ۔ این ایل سی حکام نے بتایاکہ این ایل سی ان علاقوں میں کام کرتی ہے جہاں کوئی کام کرنے کیلئے تیار نہیں ہوتا۔ حکام نے بتایاکہ ہمیں پپرا قوانین سے استثنیٰ دیا جائے۔چیئر مین پی اے سی نے بتایاکہ ہمیں ادراک ہے کہ پپرا قوانین میں ترمیم ہونی چاہیے۔پی اے سینے پپرا قوانین میں ترمیم کیلئے کابینہ ڈویژن کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ۔مزید اہم خبریں
-
عمران خان کا پوری پارٹی کو متحد رہنے کا حکم
-
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات میں 11 روپے تک اضافہ کر دیا
-
پیکا ایکٹ کی طرح فیڈرل کانسٹیبلری کا آرڈیننس بھی غیرآئینی اور وفاق کا اپنی حدود سے تجاوز ہے
-
خیبرپختونخواہ اسمبلی میں مخصوص نشستوں کی لوٹ سیل
-
ٹو بہ ٹیک سنگھ، شرط لگاکر چوہے مارگولیاں کھانیوالے 2نوجوان جاں بحق
-
جیل میں قید ڈاکٹر یاسمین راشد کی رات گئے طبیعت بگڑ گئی
-
ذلفی بخاری بانی پی ٹی آئی کیلئے کام نہیں کر رہے
-
حکومت کا ہر 15 دن بعد چینی مہنگی کرنے کا فیصلہ
-
16 لاکھ سے زائد کاروباری افراد کا ملک چھوڑ جانے کا انکشاف
-
آج رات سے پٹرول کتنا مہنگا ہو گا؟
-
ٹرمپ نے روس کو 'انتہائی سخت محصولات' سے خبردار کیا
-
دو ہزار بائیس کا ڈیٹا لیک، 2025 میں خفیہ ہجرت : افغانوں کی نئی زندگی کا آغاز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.