ٹریکٹر اسیکنڈل میں ملوث گرفتار ملزم نے نیب کے ساتھ پلی بارگین کر لی، ملزم پر ٹریکٹرز کی خریداری میں مبینہ کرپشن کا الزام

جمعرات 15 جولائی 2021 17:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2021ء) ٹریکٹر اسیکنڈل میں ملوث گرفتار ملزم نے نیب کے ساتھ پلی بارگین کر لی، ملزم پر ٹریکٹرز کی خریداری میں مبینہ کرپشن کا الزام ہے۔تفصیلات کے مطابق جعلی اکاؤنٹس کیس میں نیب راولپنڈی نے اہم کامیابی حاصل کرلی ، ٹریکٹر اسیکنڈل میں ملوث گرفتارغلام حسین نے پلی بارگین کر لی۔

(جاری ہے)

چیئرمین نیب نے ملزمان کی5کروڑکی پلی بارگین درخواست منظورکرلی ، چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد احتساب عدالت نے بھی منظوری دے دی ہے۔

نیب نے سندھ ٹریکٹر سبسڈی میں کرپشن کے 3ملزمان گرفتارکئے تھے ، ملزمان پر ٹریکٹرز کی خریداری میں مبینہ کرپشن کا الزام ہے، ملزمان میں محکمہ زراعت سندھ کے ایگزیکٹوانجینئر آفتاب احمد ،تارا چند شامل ہیں۔نیب کے مطابق اومنی گروپ نے ملی بھگت کر کیکسانوں کو کروڑوں کا چونا لگایا گیا، سندھ کے عام افراد کے شناختی کارڈ استعمال کرکے سبسڈی حاصل کی گئی، ٹریکٹر دوسرے صوبوں کو مارکیٹ ریٹ پرفروخت کئے گئے۔