پنجاب یونیورسٹی لاہور کے ملازمین کا خصوصی الائونس کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

جمعہ 16 جولائی 2021 21:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2021ء) پنجاب یونیورسٹی لاہور کے ملازمین نے خصوصی الائونس کی عدم ادائیگی کے خلاف گزشتہ روز یونیورسٹی احاطہ میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے ریلی نکالی ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔

(جاری ہے)

بعدازاں ریلی کے شرکاء وائس چانسلر یونیورسٹی کے دفتر پہنچنے جاں انہوں نے دھرنا دیا شرکاء کا مطالبہ تھا کہ انہیں بھی تنخواہوں کے ساتھ خصوصی الائونس دیا جائے۔