یورپ میں بارشوں اور سیلاب سے تباہی، جرمنی اور بیلجیئم میں 93 افراد ہلاک

مجھے ڈر سے کہ آنے والے دنوں میں ہم صرف تباہی کی پوری حد دیکھیں گے، انجیلا مرکل

جمعہ 16 جولائی 2021 21:59

برسلز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2021ء) مغربی یورپ میں تیز بارش اور سیلاب سے جرمنی میں کم سے کم 59 اور بیلجیئم میں نو افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ سینکڑوں لاپتہ ہیں اور پانی کی سطح میں اضافے سے کئی گھر منہدم ہو گئے غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمنی میں دوسری عالمی جنگِ کے بعد موجودہ سیلاب کو بدترین آفت قرار دیا جارہا ہے جبکہ ریسکیو اداروں کی جانب سے لاپتہ افراد کو تلاش کیا جارہا ہے۔

متاثرہ شہری بارشوں اور سیلاب کے پانی سے بچنے کے لیے اپنے گھروں کی چھتوں پر پناہ لینے پر مجبور ہوگئے۔غیر متوقع تیز بارش سے پڑوسی ممالک لکسمبرگ، نیدرلینڈز اور بیلجیئم بھی طوفان کی زد میں آئے۔اپنے دورہ امریکہ کے دوران واشنگٹن میں موجود جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے سیلاب متاثرین کے لیے اظہار افسوس کیا۔

(جاری ہے)

جرمن چانسلر نے کہا کہ ’مجھے ڈر سے کہ آنے والے دنوں میں ہم صرف تباہی کی پوری حد دیکھیں گے۔

‘ان کا کہنا تھا کہ ’حکومت مشکل وقت میں لوگوں کے کی ہر ممکن مدد کی کوشش کر رہی ہے۔‘انجیلا مرکل کے ساتھ ایک مشترکہ نیوز کانفرنس میں امریکی صدر جو بائیڈن نے جرمنی میں تباہی اور انسانی جانوں کے نقصان پر اپنے اور امریکی عوام کی جانب سے تعزیت کی۔سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں جرمن ایمرجنسی سروس، پولیس اور فورس کے تقریباً 15 ہزار ارکان موجود تھے۔