جامعہ کراچی میں ایم فل ،پی ایچ ڈی ،ایم ایس اور ایم ڈی کے داخلوں کا مرحلہ مکمل
جمعہ 16 جولائی 2021 22:13
(جاری ہے)
انہوں نے مزید کہا کہ مذکورہ نظام کے تحت کمپیوٹرائزڈ رول نمبر اور اسمارٹ کارڈ کے اجراء ، طلباوطالبات کی حاضری، فیس کی ادائیگی اور امتحانات کے انعقاد کا کام تیزی سے مکمل ہوگابلکہ والدین کو بذریعہ ایس ایم ایس طلباء کی حاضری سے بھی باخبر رکھا جا سکے گا۔
مذکورہ سسٹم سے طلباء کا امتحانی ریکارڈ باآسانی مہیا ہو سکے گا، نتائج بر وقت مرتب ہوں گے اور والدین کو امتحان میں اپنے بچوں کی کارکردگی آن لائن دستیاب ہوگی ۔ سمارٹ سسٹم سے حاضری کا خود کار ڈیٹا مرتب ہوگا جس کی اطلاع والدین کو بھی ہوگی۔فیس واؤچر گھر بیٹھے حاصل کئے جا سکیں گے اورکسی ناگہانی صورت حال سے نمٹنے کیلئے طلباء کا بلڈ گروپ، گھر کا پتہ اور والدین کا رابطہ نمبر بھی سمارٹ کارڈ میں موجود ہوگا۔اجلاس کے شرکاء کو بتایا گیا کہ شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی کی ذاتی دلچسپی کی وجہ سے کلیہ قانون کی نئی عمارت کی تعمیر کے لئے سوائل ٹیسٹنگ کاکام شروع ہوچکا ہے اور عید کے بعد تعمیراتی کام کا آغاز ہوجائے گا۔ جامعہ کراچی کے ایک دیرینہ منصوبے جس کے تحت جامعہ کراچی میں ٹیچنگ اسپتال کا قیام عمل میں لانا ہے کو عملی جامہ پہنانے کے لئے وفاقی اور صوبائی حکومت کے ساتھ ساتھ پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ پر غورکرنا بھی شامل ہے۔جامعہ کراچی وسائل کی کمی کے باوجود پائیدار اور دیرپامنصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے کوشاں ہے جامعہ کراچی کے اساتذہ اور غیر تدریسی عملے کی سہولت کے پیش نظر بہت جلد ایک معیاری اسکول اور اسٹیٹ آف دی آرٹ ڈے کیئرسینٹر کا قیام عمل میں لایاجائے گا۔مزید تعلیم کی خبریں
-
انٹرمیڈیٹ امتحانات، جعلی امیدوار پرچہ دیتے گرفتار ،مقدمہ درج
-
پنجاب کریکلم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کا ادارہ ختم کرنے کا فیصلہ
-
میٹرک اورانٹرمیڈیٹ کے امتحانات سرکاری سکولوں کے لیے درد سر بن گئے
-
یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں چوتھی پرنسپلز نرسنگ اینڈ الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل انسٹیٹیوٹس کانفرنس،صوبائی وزراء صحت کی بطور مہمان خصوصی شرکت
-
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 15مئی تک توسیع کردی
-
سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ
-
اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام ملک بھر میں امتحانات کل سے شروع ہو نگے
-
ساہیوال بورڈ کے زیر اہتمام سالانہ انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کا آغاز ہو گیا
-
میٹرک بورڈ، جماعت نہم و دہم کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 23اپریل ہے، چیئرمین بورڈ
-
لاہور سمیت پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا کل سے آغاز ہوگا
-
لاہور : 21 اپریل کو ضمنی انتخابات کے باعث انٹرمیڈیٹ کے 2 پیپرز ملتوی
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار بی ایس پروگرام میں داخلہ کی تاریخ میں توسیع کر دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.