’دلیپ کمار میری جان تھے‘، دھرمیندر لیجنڈ اداکار کو یاد کرکے جذباتی ہوگئے

میرے دِل میں جو مقام دلیپ کمار کا ہے وہ کسی اور فنکار کا نہیں، سینئر بھارتی اداکار

ہفتہ 17 جولائی 2021 15:39

’دلیپ کمار میری جان تھے‘، دھرمیندر لیجنڈ اداکار کو یاد کرکے جذباتی ..
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2021ء) بالی ووڈ کے سینئر اداکار دھرمیندر نے کہا ہے کہ ان کے دِل میں جو مقام دلیپ کمار کا ہے وہ کسی اور فنکار کا نہیں۔ دھرمیندر نے بھارتی شو انڈین آئیڈل میں شرکت کی جہاں مرحوم دلیپ کمار کو کنٹسٹنٹس کی جانب سے خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر دھرمیندر خاصے جذباتی دِکھائی دیئے اور انہوں نے کہا کہ ابھی ہم صدمے سے ابھرے نہیں ہیں، میں تو نہیں ابھرا ہوں، دلیپ کمار میری جان تھے میں نے اپنی زندگی کی پہلی فلم ان ہی کی دیکھی تھی، انہیں دیکھ کر مجھے لگا یہ کتنا پیارا ہے، میں نے چاہا کہ مجھے بھی انڈسٹری میں اس کی طرح پیار ملے۔

دھرمیندر نے کہا کہ دلیپ صاحب جتنے عظیم فنکار تھے اس سے بھی عظیم انسان تھے، آج بھی کہتا ہوں دلیپ صاحب بہت عظیم آرٹسٹ ہیں، ان سے بڑھ کر مجھے کوئی نظر نہیں آتا، انہیں جنت نصیب ہو اور سائرہ بانو کو اوپر والا ہمت اور حوصلہ دے۔

متعلقہ عنوان :