ٹرانسپوٹرز کی جانب سے من مانے کرائے وصول کرنے کیخلاف قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع

ہفتہ 17 جولائی 2021 16:01

ٹرانسپوٹرز کی جانب سے من مانے کرائے وصول کرنے کیخلاف قرارداد پنجاب ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2021ء) ٹرانسپوٹرز کی جانب سے من مانے کرائے وصول کرنے کیخلاف قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی گئی ۔مسلم لیگ(ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ پردیسیوں کی آبائی علاقوں کو واپسی پر ٹرانسپورٹرز نے من مانے کرائے وصول کرنے شروع کر دئیے ہیں۔

(جاری ہے)

،لاری اڈا بادامی باغ ، سٹی بس ٹرمینل سکندریہ کالونی ، رائیونڈ بس ٹرمینل سمیت دیگر پرائیویٹ بس اڈوں پر100 سے 300 روپے تک کرایوں میں اضافہ کر دیا گیا جبکہ انتظامیہ کی جانب سے کورونا کے حوالے سے کسی حفاظتی اقدام پر عملدرآمد نہیں کرایا جا رہا۔مطالبہ ہے کہ مسافروں سے زائد کرایہ فروخت کرنے والے ٹرانسپورٹرز کیخلاف فوری ایکشن لیا جائے اوربس اڈوں پر بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔