بلڈنگ برانچ چار کروڑ35لاکھ غبن کیس کے گرفتار دو آفیسروں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

کارپوریشن کے ملازمین کا مظاہرہ انٹی کر پشن نی16مزید انکوایریاں کھول دیں

ہفتہ 17 جولائی 2021 19:55

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2021ء) میٹرو پولٹین کارپوریشن بلڈنگ برانچ چار کروڑ35لاکھ روپے غبن کیس کے گرفتار دوآفیسروں جہانگیر انجم اور قسور ریاض کو جوڈیشل مجسٹریٹ نے آج جوڈیشل ریمانڈ پر 4یوم کیلئے جیل بھیج دیا ۔انٹی کر پشن ساہیوا ل سر کل نے عدالت سے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی جسے عدالت نے مسترد کر دیا۔

(جاری ہے)

دریں اثناء ؛کارپوریشن کی ایپکا ایسو سی ایشن نے آج گرفتار ملازمین کی حمایت میں احتجاجی جلوس نکالا اور مظاہرہ کیا اور انٹی کرپشن کے ڈپٹی دائریکٹر سرفراز احمد کے خلاف نعرے بازی کی جبکہ انٹی کر پشن کے زرائع نے انکشاف کیا ہے کہ بلڈنگ برانچ میں 16کروڑ روپے سے زائد کی کر پشن کی انکوائریاں آخری مر حلہ میں دا خل ہو چکی ہیں کارپوریشن کے ملازمین نے ہڑتال اور عید پر سروسز بند کر کے انٹی ک پشن کو بلیک میل کر نے کی کوشش کی جا رہی ہے تاہم انٹی کر پشن غیر جانبدارانہ اور شفاف انکوائریوں کے بعد مزید ایکشن لے گی۔