سابق صدر پاکستان ممنون حسین کے انتقال پر ایم کیو ایس سی کا اظہار افسوس

پیٹرولیم قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مذمت،عید بعد مہنگائی ، کرپشن کیخلاف تحریک چلائیں گے

ہفتہ 17 جولائی 2021 21:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2021ء) محب قومی سماجی کونسل (ایم کیو ایس سی) پاکستان کی مرکزی مجلس عاملہ نے سابق صدر مملکت پاکستان ممنون حسین کے علالت کے باعث انتقال پر دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم سابق صدر پاکستان کے لئے مغفرت اور عدنان ممنون، سلمان ممنون، ارسلان ممنون سمیت تمام اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے ایک مشترکہ بیان میں مرکزی مجلس عاملہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی شدید مذمت کی ہے اور مہنگائی کے کنٹرل میں حکومت کی ناکامی پر حیران ہوتے ہوئے موجودہ کمر توڑ مہنگائی کو عوام پر ظلم عظیم قراردیا ہے اور عیدالاضحی کے بعد عوام کو ظلم سے نجات دلانے کے لئے مہنگائی اور کرپشن کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان کیا ہے ۔