ڈیرہ خازی خان حادثہ ،ڈاکٹر نفیسہ شاہ کا افسوسناک حادثے پر گھرے دکھ اور افسوس کا اظہار

حادثے کے نتیجے میں بڑی تعداد میں قیمتی جانوں کا ضیاع ایک بہت بڑا سانحہ ہے، نفیسہ شاہ روڈ حادثوں میں قیمتیں جانوں کا ضیاع این ایچ اے سمیت وفاقی حکومت پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہے، بیان

پیر 19 جولائی 2021 23:02

ڈیرہ خازی خان حادثہ ،ڈاکٹر نفیسہ شاہ کا افسوسناک حادثے پر گھرے دکھ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2021ء) پاکستان پیپلزپارٹی کی سینئر رہنماء رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے ڈیرہ خازی خان میں مسافر گاڑی حادثے پر افسوسناک حادثے پر گھرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے بیان میں نفیسہ شاہ نے کہاکہ ڈیرہ غازی خان کے المناک حادثے میں قیمتیں جانوں کے ضیاع کا سن کر دلی صدمہ پہنچا ہے۔

(جاری ہے)

نفیسہ شاہ نے کہاکہ حادثے کے نتیجے میں بڑی تعداد میں قیمتی جانوں کا ضیاع ایک بہت بڑا سانحہ ہے، پیپلزپارٹین اپنے پیاروں کو کھونے والے خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ انہوںنے کہاکہ حادثے کے زخمیوں کو بہتر طبی سہولیات کی فراکمی کو یقینی بنایا جائے، روڈ حادثوں میں قیمتیں جانوں کا ضیاع این ایچ اے سمیت وفاقی حکومت پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہے، اس قسم کے افسوسناک حادثات کو صرف حادثے کا نام دیکر حکومت خود کو بری الزمہ نہیں قرار دے سکتی، روڈ حادثات کی تحقیقات کر کے ذمہ داران کو قانون کے کٹھڑے میں لایا جائے۔ انہوںنے کہاکہ بتایا جائے کہ ماضی کے افسوسناک واقعات کے بعد اس قسم کے واقعات سے بچنے کے لئے کیا اقدامات کئے گئی