عراق میں عید کی شاپنگ کے دوران بازار میں خودکش حملہ، 35 افراد جاں بحق، ساٹھ زخمی

منگل 20 جولائی 2021 16:43

عراق میں عید کی شاپنگ کے دوران بازار میں خودکش حملہ، 35 افراد جاں بحق، ..
بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2021ء) عراق کے دارالحکومت میں ایک پٴْرہجوم مارکیٹ میں چاند رات کو اس وقت خود کش بمبار نے خود کو دھماکے سے اٴْڑالیا جب وہاں عید کی شاپنگ کیلئے سیکڑوں افراد خریداری میں مصروف تھے۔عالمی میڈیاکے مطابق پٴْرہجوم بازار میں خود کش حملے میں 35 افراد ہلاک اور 60 زخمی ہوگئے۔ دھماکے کے بعد ہر طرف انسانی اعضا بکھر گئے اور جا بہ جا لاشیں پڑی تھیں۔

(جاری ہے)

ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹیلی گرام پر داعش نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ایک جنگجو نے مارکیٹ میں خود کو بارودی مواد سے اٴْڑالیا۔ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ زخمیوں میں سے 13 انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیر علاج ہیں۔ کئی کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔